کھیل

اولڈ ٹریفورڈ میں انگلینڈ ناکام، ایشنر ٹرافی پر آسٹریلوی قبضہ یقینی

مانچسٹر:  آسٹریلیا نے ایشز ٹرافی پر قبضہ یقینی کرلیا، چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 185 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ 383 رنز ہدف کا تعاقب کرنے والی انگلش ٹیم 197 رنز پر آؤٹ ہوگئی، ڈوبتی کشتی بچانے کیلیے میزبان سائیڈ نے آخری روز 83 اوورز تک بھرپور مزاحمت کی، جوئے ڈینلی 53 اور جوز بٹلر 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، پیٹ …

مزیر پڑھیں

چٹاگانگ ٹیسٹ، افغان ٹیم تاریخی فتح کے قریب پہنچ گئی

چٹا گانگ: افغان ٹیم تاریخی ٹیسٹ کامیابی کے قریب پہنچ گئی، نیا باب رقم کرنے کیلیے بنگلہ دیش کے مزید 4 شکار درکار ہیں، راشد اور ظاہر خان نے 398 رنز ہدف کا تعاقب کرنے والی بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی، چوتھے دن کے اختتام تک میزبان سائیڈ نے 136 رنز پر 6 وکٹیں گنوادیں، شادمان اسلام نے 41 رنز بنائے، راشد خان نے 3 اور ظاہر نے …

مزیر پڑھیں

عبدالقادرہمیشہ تجربے کی بنیاد پر بات کرتے تھے، بورڈ چیف

 لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ عبدالقادر ہمیشہ سوچ سمجھ کر اور تجربے کی بنیاد پربات کرتے تھے۔ ان کے اچانک دنیا سے چلے جانے کا مجھے بہت زیادہ افسوس ہوا ہے، ماضی کے عظیم لیگ اسپنرکے اعزاز میں تعزیتی ریفرنس کروانے کا ارادہ ہے مگر ابھی اعلان کرنے کا وقت نہیں، ہم ان کی یاد میں کچھ نہ کچھ ضرورکریں گے، ان خیالات کا اظہار …

مزیر پڑھیں

یوایس اوپن ٹینس :بیانکا پہلی کینیڈین چیمپئن بن گئیں

 نیویارک:  19 سالہ بیانکا اینڈریسکو نے یوایس اوپن کے فائنل میں سرینا ولیمز کے ہوش اڑادیے، وہ گرینڈ سلم جیتنے والی پہلی کینیڈین پلیئر بن گئیں۔ انھوں نے تجربہ کار اور 23 بار کی گرینڈ سلم چیمپئن کیخلاف 6-3 اور7-5 سے فتح کو اپنا مقدر بنایا، وہ 2004 میں سویٹلانا کزنٹسووا کے یوایس اوپن جیتنے کے بعد سے نوعمر گرینڈ سلم فاتح بھی بنیں، دوسری جانب سرینا کو 24 ویں …

مزیر پڑھیں

ڈیوڈ وارنر کا خود کو ’بے ایمان‘ قرار دینے والے شائق کو دلچسپ انداز میں جواب

مانچسٹر: آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے خود کو ’بے ایمان‘ قرار دینے والے شائق کو دلچسپ انداز میں جواب دیا۔ چوتھے ایشز ٹیسٹ کے تیسرے روز جب وہ ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ فیلڈ کی جانب آرہے تھے تو ایک تماشائی نے چلا کر کہا کہ ’وارنر تم بے ایمان ہو‘۔ جس پر انھوں نے دونوں ہاتھ اوپر اٹھاکر انگوٹھوں کے اشارے سے انھیں جواب دیا۔ اس سے قبل سیریز میں ایک …

مزیر پڑھیں

بطور کپتان ڈیبیو پر 5 وکٹیں اور 50 رنز، راشد خان دنیا کے چوتھے کرکٹر بن گئے

چٹاگانگ: افغانستان کے کپتان راشد خان نے بنگلادیش سے جاری واحد ٹیسٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ راشد خان بطور کپتان ڈیبیو پر 5 وکٹیں اور 50 رنز اسکور کرنے والے دنیا کے چوتھے کرکٹر بن گئے۔ان سے قبل یہ اعزاز انگلینڈ کے شیلڈن جیکسن (1905)، پاکستان کے عمران خان (1982) اور بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن (2009) کو حاصل ہے۔  

مزیر پڑھیں

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

لاہور: اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں مسلسل دوسری شکست کے بعد پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔ ٹائران فرنانڈو اسٹیڈیم موراٹوا،سری لنکا میں کھیلے جانے والے میچ میں 306رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم مقررہ 46.4 اوورز میں245 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،کپتان روحیل نذیر 117 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد حارث نے 43 رنز اسکور کیے، ان کے سوا عبدالبنگزئی 15، …

مزیر پڑھیں

ٹوئنٹی 20 بیٹسمین رینکنگ میں بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار

دبئی: ٹوئنٹی 20 بیٹسمین رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ پاکستان کے بابر اعظم کی ٹوئنٹی 20 بیٹسمین رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ نیوزی لینڈ کے کولن منرو کی ایک درجہ تنزلی وجہ سے آسٹریلوی گلین میکسویل نے دوسری پوزیشن سنبھال لی۔ فخر زمان بھی آٹھویں نمبر پر بدستور موجود ہیں۔ بولرز میں عماد وسیم کا دوسرا اور شاداب خان کا تیسرا نمبر فی الحال …

مزیر پڑھیں

پی ایس ایل فرنچائززکا بینک گارنٹی جمع کرانے سے انکار

کراچی: پی ایس ایل فرنچائزز نے اگلے سیزن کی بینک گارنٹی جمع کرانے سے انکار کردیا۔ معاہدے کے تحت فرنچائززکوایک سال پہلے ہی اگلے ایڈیشن کی بینک گارنٹی جمع کرانا پڑتی تھی مگر پی سی بی نے گذشتہ برس اسے6ماہ کردیا تھا،البتہ اب چند ماہ قبل ہی بینک گارنٹی کیلیے خطوط ارسال کرنا شروع کر دیے گئے۔ گزشتہ دنوں لاہور میں چیئرمین بورڈ احسان مانی سے ملاقات کے موقع پرفرنچائززکا کہنا …

مزیر پڑھیں

گگلی ماسٹر عبدالقادر پر عقیدت کے پھول نچھاور

لاہور: عبدالقادر پر عقیدت کے پھول نچھاور کرنے کا سلسلہ جاری رہا۔ جمعے کی شب انتقال کرجانے والے گگلی ماسٹر عبدالقادر کو کرکٹرز کی بڑی تعداد نے زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے،انضمام الحق نے کہاکہ لیگ اسپنر بڑے قومی ہیرو اور بہت اچھے انسان تھے،دنیا بھر میں ان کے پرستار موجود ہیں۔ مشتاق احمد نے کہا کہ عبدالقادر ایک عظیم کرکٹر تھے، میں ان کے درجات کی بلندی …

مزیر پڑھیں