کھیل

پوری زندگی کین ولیمسن سے معافی مانگتا رہوں گا، بین اسٹوکس

ورلڈ کپ فائنل میں اپنی شاندار کارکردگی سے انگلینڈ کو چیمپئن بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے بین اسٹوکس نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سے معافی مانگ لی۔ ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے کہا کہ انہوں نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن سے 4 اضافی رنز کے بارے میں بات کرکے ان سے معافی مانگی ہے اور ان سے یہ بھی کہا کہ میں نے یہ جان بوجھ کر نہیں کیا تھا، میں نے کین سے کہا کہ میں اپنی پوری …

مزیر پڑھیں

ورلڈکپ فائنل؛ انگلینڈ کو اوور تھرو کے 6 رنز دینے کا فیصلہ غلط قرار

سابق انٹرنیشنل امپائر سائمن ٹافل نے انگلینڈ کو اوور تھرو کے 6 رنز دیئے جانے پر اعتراض اٹھا دیا۔ ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ کو اوور تھرو کے 6 رنز دیئے جانے پر سائمن ٹائفل نے اعتراض اٹھا دیا، ایم سی سی لئا کمیٹی کے رکن کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق میزبان ٹیم کو 6 کے بجائے 5رنز دیئے جانے چاہیں تھے، ان کا کہنا ہے کہ کیوی فیلڈر مارٹن گپٹل نے گیند تھرو کی تو بین سٹوکس اور عادل رشید نے دوسرے رن کیلیے آدھی کریز کراس نہیں کی تھی، یہ رن نامکمل خیال کیا جاتا ہے اور …

مزیر پڑھیں

آئی سی سی ٹیم آف ورلڈکپ کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ 2019ء کی آئی سی سی ٹیم آف ورلڈکپ کا اعلان کر دیا۔ کرکٹ شائقین کے لئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 کی بیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے لیکن اس میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ کرکٹ کی عالمی باڈی کی طرف سے اعلان کر دہ ٹیم کا کپتان نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو بنایا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے جیسن روئے، بھارت کے روہت شرما، انگلینڈ کے جوئے روٹ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، انگلینڈ کے بین اسٹوکس، …

مزیر پڑھیں

گلیمورگن کاؤنٹی فخرزمان کی خدمات حاصل کرنے کی خواہاں

گلیمورگن کاؤنٹی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ لیگ کے ابتدائی مرحلے میں پاکستانی اوپنر فخرزمان کی خدمات حاصل کرنے کی خواہش رکھتی ہے. فخرزمان کو شان مارش کی خلا پُر کرنے کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا، آسٹریلوی آل راؤنڈر نیٹ کے دوران بازو کی ہڈی میں فریکچر ہوجانے  کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں، فخر زمان 30 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں،اوپنر نے ابھی تک 44 ون ڈے میچز بھی کھیلے ہیں، فخرزمان ورلڈکپ میں زیادہ متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پائے، انہوں نے ایونٹ کے دوران سب سے بڑی اننگز 64کی …

مزیر پڑھیں

فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا، اوئن مورگن

انگلینڈ کے کپتان آوئن مورگن نے ورلڈکپ میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فائنل میں اللہ ہمارے ساتھ تھا۔ ورلڈ چیمپئن بننے کے بعد جب انگلش کپتان پریس کانفرنس کیلئے آئے تو ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آوئن مورگن نے کہا کہ اللہ بھی ہمارے ساتھ تھا، میچ کے دوران میں نے لیگ اسپنر عادل رشید سے پوچھا تو اس نے کہا کہ اللہ یقینی طور پر ہمارے ساتھ ہے تو میں نے کہا کہ ہمیں “رَب آف گرین” بھی ملا۔ اوئن مورگن کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں ہر رنگ، نسل …

مزیر پڑھیں

روہت شرما 648 رنز جوڑ کر کامیاب بیٹسمین قرار

لندن: انگلینڈ میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے 12ویں ایڈیشن میں بھارت کے روہت شرما 648 رنز بناکر سرفہرست ہیں۔ ورلڈ کپ کے 12ویں ایڈیشن میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 647 رنز بناکر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ بنگلہ دیشی اسٹار شکیب الحسن 606 رنز بناکر تیسرے نمبر پر ہیں،کین ولیمسن (578)چوتھے،جوئے روٹ (556) پانچویں، جونی بیئراسٹو(532) چھٹے نمبر پر براجمان ہیں، آرون فنچ 507 رنز جوڑ کر ساتویں پوزیشن پر براجمان ہیں، پاکستان کے بابراعظم 474 رنز بناکر آٹھویں جبکہ انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے فائنل میں 84 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت نویں پوزیشن پر قبضہ جمالیا، …

مزیر پڑھیں

ورلڈ کپ؛ گراؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی خاتون دھرلی گئیں

لندن: ورلڈ کپ فائنل کے موقع پر گراؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی خاتون کو باؤنڈری پر ہی پکڑ لیا گیا۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان فائنل کے موقع پر گراؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والی خاتون باؤنڈری پر ہی پکڑ لیا گیا۔ مذکورہ خاتون کی شناخت ایک یوٹیوبر ویٹالی کی والدہ الینا ولیٹسکی کے نام سے ہوئی ہے، رواں ماہ ہی کوپا امریکا فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کے دوران ویٹالی کی گرل فرینڈ کنسی ولانسکی نے بھی ایسی ہی حرکت کی تھی جس پر دونوں کو ہی مختصر وقت کیلیے برازیلین جیل جانا پڑا تھا۔ …

مزیر پڑھیں

کین ولیمسن نے مہیلا جے وردنے کا 12 برس پرانا ورلڈ کپ ریکارڈ توڑ دیا

لندن: کیوی کپتان کین ولیمسن نے بطور کپتان ایک ورلڈ کپ ایڈیشن میں 578 رنز جوڑ کر مہیلا جے وردنے کا 12سال پرانا ریکارڈ توڑدیا۔ انگلینڈ کیخلاف فائنل میں 30 رنز بناکر میدان بدر ہونے والے ولیمسن نے حالیہ ایونٹ میں ویسٹ انڈیزکیخلاف 148 کی بھرپور اننگز کھیلی جبکہ جنوبی افریقہ کیخلاف 106 ناقابل شکست بھی نمایاں رہے تھے، افغانستان کیخلاف ولیمسن نے 79 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، بھارت کیخلاف انھوں نے 67 کی اننگز کھیلی، رکی پونٹنگ بطور کپتان 2007 کے ایڈیشن میں 539 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ورلڈ کپ کے کسی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ 673 رنز …

مزیر پڑھیں

ومبلڈن، چیمپئن کا تاج جوکووک کے سر سج گیا

لندن ( اسپورٹس ڈیسک ) ومبلڈن مینز سنگلز کے اعصاب شکن فائنل میں نووک جوکووک نے سوئس ماسٹر راجرفیڈرر کو شکست دیدی، سربیئن اسٹار نے پانچویں بار سیزن کا تیسرا گرینڈ سلم اپنے نام کرلیا، ان کی جیت کا اسکور 7-6(7/5)، 1-6، 7-6(7/4)، 4-6 اور13-12(7/3) رہا، 13 برسوں پر محیط باہمی مسابقت میں فیڈرر پر 22 کے مقابلے میں26 ویں فتح مل گئی، فیڈرر نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں کائی نیشکوری کو مات دیکر ومبلڈن میں میچز فتوحات کی سنچری مکمل کی تھی جبکہ سیمی فائنل میں انھوں نے روایتی حریف رافیل نڈال کو چار سیٹ کے بھرپور مقابلے …

مزیر پڑھیں

کیا ہم ورلڈکپ جیت گئے ہیں؟

سچ بتاؤں تو میں بڑا کنفیوز سا ہو رہا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ ٹیم کی ورلڈکپ میں کارکردگی اچھی نہیں رہی مگر کھلاڑیوں اور بورڈ کے انداز سے ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے میں غلط ہوں، 10 ٹیموں میں پانچویں نمبر پر آنا بہت بڑی بات ہے۔ ہماری ٹیم نے ایونٹ میں  فتح کے جھنڈے گاڑ دیے تھے،اب آپ ہی بتائیں کون سی بات درست ہے، ہم کو کم از کم سیمی فائنل میں آ کر پھر ٹرافی کا خواب دیکھنا چاہیے تھا یا یہ سوچتے  کہ پانچویں پوزیشن  بھی ہماری اوقات سے زیادہ ہے اسی پر خوش ہو …

مزیر پڑھیں