نیا ڈومیسٹک سسٹم، کون ایکشن میں ہوگا؟ فیصلے کی گھڑی قریب

 لاہور: نئے ڈومیسٹک سیزن میں کون ایکشن میں ہوگا؟ فیصلے کی گھڑی قریب آگئی۔

پی سی بی نے نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں6ایسوسی ایشنز کی کرکٹ ٹیموں کے انتخاب کیلیے 3رکنی پینل تشکیل دیا ہے، آزادانہ حیثیت میں کام کرنے والے پینل میںمصباح الحق، راشد لطیف اور ندیم خان کو شامل کیا گیا،یہ ارکان جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں مشاورت کے بعد 6ایسوسی ایشنز کی کرکٹ ٹیموں کو حتمی شکل دیں گے،ہر ٹیم کے کنٹریکٹ پانے والے 32 کرکٹرز کا انتخاب ہوگا۔

فرسٹ اور سیکنڈ الیون کیلیے کپتانوں کے نام بھی تجویز کیے جائیں گے، ٹیموں کیلیے کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست جونیئر سلیکشن کمیٹی اور قومی کرکٹ ٹیم کی سابقہ سلیکشن کمیٹی کے اراکین توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر نے ترتیب دی تھی۔

سابق کپتان راشد لطیف نے اس حوالے سے کہا کہ کھیل میں بہتری لانے کیلیے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے معیار کا فرق کم کرنا ضروری ہے۔ اہم ذمہ داری کیلیے منتخب کیے جانے پر میں پی سی بی کا شکرگزار ہوں،انھوں نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، میں اپنے رفقاء کار کے ہمراہ تمام ٹیموں کیلیے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرنے کی کوشش کروں گا۔

پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان نے کہاکہ ڈومیسٹک کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھنے والے افراد کی خدمات حاصل کی گئی ہیں،آزادانہ پینل کے قیام سے ایسوسی ایشنز کی کرکٹ ٹیموں کیلیے کھلاڑیوں کا انتخاب اقربا پروری کے بجائے شفافیت پر مبنی ہوگا۔

یاد رہے کہ انضمام الحق کی رخصتی کے بعد نئی سلیکشن کمیٹی قائم کرنے کے بجائے پہلے سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست جاری کردی گئی، پھر پری سیزن کیمپ کیلیے بھی کیلیے بھی کھلاڑیوں کا اعلان ہوگیا،اب یہ ذمہ داری غیررسمی کمیٹی کو سونپ دی گئی ہے، سلیکشن کمیٹی کی تشکیل سے قبل ہی سینٹرل کنٹریکٹ کی مخالفت کرنے والوں میں راشد لطیف بھی شامل تھے۔

Facebook Comments

یہ بھی دیکھیں

گیانا ایمیزون واریئرز نے شاداب خان کی جگہ عمران طاہر کی خدمات حاصل کرلیں

پورٹ آف اسپین: کیریبیئن پریمیئر لیگ ٹیم گیانا ایمیزون واریئرز نے شاداب خان کی جگہ جنوبی …