ورلڈکپ؛ افغانستان کی جنوبی افریقا کیخلاف بیٹنگ

کارڈف: ورلڈکپ کے 21 ویں میچ میں افغانستان کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

کارڈف میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے افغان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

افغان ٹیم کی جانب سے حضرت اللہ اور نور علی زردان پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے اننگز کا آغاز کیا ہے۔

اس میچ کے لیے پروٹیز نے کوئی تبدیلی نہیں کی جب کہ افغان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، نجیب اللہ زردان کی جگہ اصغر افغان کو فائن الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Facebook Comments

یہ بھی دیکھیں

گیانا ایمیزون واریئرز نے شاداب خان کی جگہ عمران طاہر کی خدمات حاصل کرلیں

پورٹ آف اسپین: کیریبیئن پریمیئر لیگ ٹیم گیانا ایمیزون واریئرز نے شاداب خان کی جگہ جنوبی …