آندرے رسل کے باؤنسر نے عثمان خواجہ کو اسپتال پہنچادیا

ساؤتھ ایمپٹن:  ورلڈ کپ سے قبل ایک ان آفیشل وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈین بولر آندرے رسل کے باؤنسر نے آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کو اسپتال پہنچا دیا۔

گیند پوری قوت سے ان کے ہیلمٹ پر لگی جس سے وہ چکرا گئے، ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے بعد عثمان کافی تکلیف میں دکھائی دے رہے تھے، جس پر انھیں فوری طور اسکین کیلیے اسپتال لے جایا گیا، ان کے جبڑے پر چوٹ آئی ہے، ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے فوری طور پر عثمان کی اگلے مقابلوں کیلیے دستیابی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

Facebook Comments

یہ بھی دیکھیں

ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے پہلی فتح کی آس لگالی

کارڈف / اوول:  جنوبی افریقہ نے ورلڈ کپ میں پہلی فتح کی آس لگالی تاہم …