ناموربولرزمجھ سے ڈرتے ہیں مگرکیمرے کے سامنے اعتراف نہیں کرتے،گیل

 لندن:  ویسٹ انڈین اسٹار بیٹسمین کرس گیل نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے نامی گرامی بولرز ان سے ڈرتے ہیں مگر کیمرے کے سامنے اعتراف نہیں کرتے وہ جانتے ہیں کہ یونیورس باس کیا کچھ کرسکتا ہے۔

ایک انٹرویو میں کرس گیل نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران بھی بولرز کے ذہنوں میں یہ بات ضرور ہوگی کہ ان کے سامنے دنیا ایک خطرناک ترین بیٹسمین موجود ہے۔ جب گیل سے پوچھا گیا کہ کیا اب بھی یہ بولرز ان سے خوفزدہ ہیں تو انھوں نے کہا کہ یہ آپ جاکر ان سے پوچھیں، کیمرے کے سامنے تو وہیں کہیں گے کہ نہیں ہم خوفزدہ نہیں ہیں لیکن آف دی کیمرہ وہ سب کہیں گے کہ ’واقعی یہ ایک خطرناک بیٹسمین ہے‘۔

Facebook Comments

یہ بھی دیکھیں

قومی کرکٹ ٹیم کےدورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری

 لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے اگلے سال دورہ انگلینڈ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ پروگرام …