شوبز

تاجکستان کی معروف پاپ گلوکارہ کو اپنی سالگرہ منانا مہنگا پڑگیا

دوشنبے: تاجکستان میں معروف پاپ گلوکارہ کو اپنی سالگرہ گھر کے بجائے آفس کے عملے اور  دوستوں کے ہمراہ منانے پر جرمانہ کردیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تاجکستان کی معروف پاپ سنگر فیروزہ خفی زوا کو اپنی سالگرہ منانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرنے سے قانون کی گرفت میں آگئیں۔ مقامی عدالت نے پاپ گلوکارہ کو سالگرہ منانے کے دوران ملکی قوانین کو ملحوظ خاطر نہ …

مزیر پڑھیں

بالی ووڈ کے معروف ولن مہیش آنند اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے

ممئی: بالی ووڈ کی فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنے والے مہیش آنند اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں پائے گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 80 اور 90ء کی دہائی میں دراز قد کی وجہ سے پہچانے جانے والے معروف ولن مہیش آنند اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آنند کی لاش دو دن پرانی ہونے کی وجہ سے خراب حالت …

مزیر پڑھیں

فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ کو آسکرلائبریری میں شامل کرنے کا فیصلہ

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور انیل کپور کی فلم ’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ کو آسکرلائبریری میں شامل کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ اکیڈمی آف موشنز پکچرز آرٹس اینڈ سائنس (اے ایم پی اے ایس) ہم جنس پرستی جیسے حساس موضوع پر مبنی بالی ووڈ فلم ’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ کو آسکر لائبریری میں شامل کرنے کے فیصلے پر غور کررہی …

مزیر پڑھیں

فاطمہ ثریا بجیا کوہم سے بچھڑے تین سال بیت گئے

کراچی: پاکستان کی معروف ادیبہ اورڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا کو ہم سے بچھڑے 3 سال بیت گئے۔ پاکستان کی معروف ڈرامہ نگاراورادیبہ فاطمہ ثریا بجیا یکم ستمبر1930 کو بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئیں اور قیام پاکستان کے فوری بعد اپنے خاندان کے ساتھ کراچی میں سکونت اختیار کی۔ فاطمہ ثریا بجیا ملک کی معروف ادبی شخصیت انور مقصود کی بہن تھیں۔ فاطمہ ثریا بجیا نے ٹیلی وژن کے علاوہ ریڈیو اور …

مزیر پڑھیں

اداکارہ تنوشری دتا کو ’می ٹو‘ پر ہارورڈ اسکول میں خطاب کی دعوت

ممبئی: بالی ووڈ میں جنسی ہراسانی کے خلاف ’’می ٹو‘‘ مہم کا آغاز کرنے والی اداکارہ تنوشری دتا کو ہارورڈ بزنس اسکول میں خطاب کی دعوت دی گئی ہے۔ گزشتہ برس بالی ووڈ میں خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے خلاف ’’می ٹو‘‘مہم زوروں پر رہی اور یہ مہم شروع کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتا تھیں جنہوں نے ماضی میں ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران اپنے ساتھ پیش …

مزیر پڑھیں

ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا

دبئی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا۔ پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ایک اوربین الاقوامی اعزازاپنے نام کرکے ملک کا نام روشن کردیا۔ ماہرہ خان کو ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ سے نوازا گیا ہے انہیں یہ ایوارڈ فلم انڈسٹری میں گراں قدرخدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان نے ایشیا کی بااثر خاتون کا …

مزیر پڑھیں

’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی ناکامی کے بعد عامرخان کی ٹھکرائی ہوئی فلم میں واپسی

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان کو فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی ناکامی کے بعد  ٹھکرائی ہوئی فلمیں دوبارہ یاد آنے لگی۔ عامرخان نے گزشتہ برس ٹوئٹر پر فلم ’’مغل‘‘ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اوراس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ فلم کے ہدایت کار سبہاش کپور جنسی ہراسانی میں ملوث ہیں لہٰذا وہ کسی ایسے ہدایت کار کے ساتھ کام نہیں کرسکتے جوجنسی ہراسانی جیسے قبیح فعل …

مزیر پڑھیں

یہ یقین کرنے میں عرصہ لگا کہ سری دیوی ہم میں نہیں رہیں، مادھوری

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ انہیں بہت دنوں تک یقین نہیں آیا تھا کہ سری دیوی اب ہم میں نہیں رہیں۔ بالی ووڈ کی چاندنی سری دیوی کومداحوں سے بچھڑے ایک سال کا عرصہ بیت گیا ہے تاہم ان کے مداح اورساتھی اداکاروں کے لیے آج بھی اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے کہ سری دیوی اب اس دنیا مں نہیں رہیں۔ اداکارہ مادھوری …

مزیر پڑھیں

ماضی میں سلمان خان کے سہارا دینے پرشاہ رخ خان آج بھی آبدیدہ

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا ماضی کویاد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سلمان خان نے اُس وقت ان کا ساتھ دیا اور ان کی اداکاری کوسراہا جب کسی کو بھی ان پر یقین نہیں تھا۔ 1995 کی سپر ہٹ فلم ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ شاہ رخ خان کے کیریئر کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی تھی۔ اس رومانوی فلم کی بدولت شاہ رخ خان کوناصرف بالی …

مزیر پڑھیں

اے آر رحمن کا بیٹی کے نقاب پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

 ممبئی: بھارتی گلوکار اے آر رحمن نے بیٹی کے نقاب کو جبری پردہ قرار دینے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے اہل خانہ کی ایک تصویر شیئر کرائی ہے جس میں ان کی اہلیہ اور دوسری بیٹی بغیر نقاب کے موجود ہیں۔ سال 2009ء میں فلم ’سلم ڈاگ ملینیئر‘ کی وجہ سے بہترین موسیقار کے بیک وقت دو ایوارڈ جیتنے والے پہلے بھارتی گلوکار اے آر رحمان نے حال ہی میں اس کامیابی …

مزیر پڑھیں