پاکستان

عمران فاروق قتل کیس؛ ایف آئی اے کو لندن سے ثبوت جمع کرنے کی اجازت

 اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے ایف آئی اے کو عمران فاروق قتل کیس کے ثبوت میں لندن سے جمع کرنے کی اجازت دے دی۔ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے ہوئی ہے اور مقدمہ فیصلہ کن مراحل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت ہوئی تو ایف آئی اے نے لندن سے ثبوت …

مزیر پڑھیں

ساہیوال سانحہ کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا حکم    

 لاہور: ساہیوال سانحہ پر لاہور ہائی کورٹ نے جوڈیشل انکوائری کرانے کا حکم دیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم احمد خان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سانحہ ساہیوال واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر سربراہ جے آئی ٹی کا کہنا تھا کہ مقتول خلیل کے ورثا کے بیانات بھی ریکارڈ ہوچکے ہیں۔ اس خبر کو بھی پڑھیں …

مزیر پڑھیں

حکومت نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرنا تو بتادیں منافقت نہ کریں، سپریم کورٹ

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ حکومتوں نے معذور افراد کے حقوق سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرنا تو بتادیں لیکن منافقت نہ کریں۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے معذور افراد کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت کی تو چاروں صوبوں کے سیکرٹریز عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے معذور افراد کے حوالے سے وفاق اور صوبوں کی …

مزیر پڑھیں

کامیاب جوان پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، 200 ارب روپے مختص

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے “کامیاب جوان” پروگرام فوری شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے 10 لاکھ نوجوانوں کو خود مختار اور بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔ اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں کامیاب جوان پروگرام کے لئے 200 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کی معاونت سے مائیکرو …

مزیر پڑھیں

کراچی پولیس کا ویلنٹائن ڈے پر جوڑوں سے نکاح نامہ طلب نہ کرنے کا اعلان

کراچی: پولیس چیف ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی پولیس جوڑوں سے نکاح نامہ طلب نہیں کرے گی۔ نیوز کے مطابق کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر احمد شیخ نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر پولیس چیکنگ کے دوران عوام سے نکاح نامہ طلب نہیں کیا جائے گا جب کہ افسران اور اہلکار قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے …

مزیر پڑھیں

بحری مشق امن 19 نے پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی پالیسی بحیرہ عرب میں غرق کردی

 اسلام آباد: بحری مشق امن 19 نے آپریشنل مقاصد کے کامیاب حصول کے ساتھ ساتھ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کو تنہا کرنے کی پالیسی بھی بحیرہ عرب میں غرق کر دی ہے۔ امریکہ، روس، چین، برطانیہ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، برازیل جیسی دنیا کی بڑی بحری طاقتوں سمیت 45 ممالک کی بحری فورسز کی بھرپور شرکت کے ساتھ ”امن 19“ کا کامیاب اختتام دراصل پاکستان کا دنیا کے ساتھ ” …

مزیر پڑھیں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دورہ جرمنی کے لیے روانہ

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی لوبل سیکورٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے جرمنی روانہ ہوگئے۔ نیوز کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اسلام آباد ائیر پورٹ سے جرمنی روانہ ہوگئے۔ وزیرخارجہ میونخ میں گلوبل سیکورٹی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ کانفرنس کے بعد وزیر خارجہ روس، کینیڈا، جرمنی اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورہ جرمنی کے دوران وزیرخارجہ کی افغان صدر اشرف غنی سے …

مزیر پڑھیں

سندھ بھر میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری

 کراچی: مطالبات کی منظوری کے لیے ینگ ڈاکٹرز کی سندھ بھر میں ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے۔ کراچی سمیت صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں میں مطالبات کی منظوری کے لیے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے، صوبے کے تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز آج بھی بند ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ہڑتال کی وجہ سے کراچی میں …

مزیر پڑھیں

کوہاٹ میں آسمانی بجلی کے باعث شارٹ سرکٹ سے 5 افراد جاں بحق

کوہاٹ: سورگل میں آسمانی بجلی ٹرانسفارمر پر گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نیوز کے مطابق کوہاٹ کے علاقے سورگل میں بارش کے دوران آسمانی بجلی ٹرانسفارمر پر گری جس سے بیک وقت 20 سے زائد گھروں میں شارٹ سرکٹ اور کرنٹ لگنے کے واقعات رونما ہوئے۔ علاقے میں شارٹ سرکٹ اور کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 3 …

مزیر پڑھیں

میگا منی لانڈرنگ کیس؛ آصف زرداری اورفریال تالپور کی ضمانت میں توسیع

 کراچی: میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری، فریال تالپور اور دیگر کی ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع کردی گئی ۔ کراچی کی بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، عبوری ضمانت پر رہا آصف زرداری اورفریال تالپور عدالت پہنچے جب کہ گرفتار ملزمان انور مجید ، عبدالغنی مجید ، حسین لوائی اور طحہٰ رضا کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ انور مجید …

مزیر پڑھیں