پاکستان

گورنر خیبر پختون خوا کی زیر صدارت اجلاس، پی ٹی ایم سے بات چیت کیلئے کمیٹی تشکیل

پشاور: خیبر پختون خوا حکومت نے قبائلی اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی جو قبائلی علاقہ جات کے مسائل حل کرے گی اور پی ٹی ایم سے بھی بات چیت کرے گی۔ گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی خیبر پختون خوا محمود خان، ارکان پارلیمنٹ، کور کمانڈر پشاور اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ …

مزیر پڑھیں

جے یوآئی کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ دہشت گردی مقدمے سے بری

 راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جے یو آئی کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ دہشت گردی مقدمے سے بری کردیا۔ نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں حکومت اور قومی اداروں کے خلاف تقریر پر مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نمبر ایک نے مرکزی رہنما مفتی کفایت حسین کودہشت گردی مقدمے سے با عزت بری کردیا۔ مفتی کفایت ضمانت پرتھے جن کے خلاف مقدمہ تھانہ حضرو اٹک میں 2016 …

مزیر پڑھیں

نواز شریف کی سزا معطلی کی پہلی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کی پہلی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرلی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے نواز شریف کی متفرق درخواست کی سماعت کی۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے متفرق درخواست میں کہا کہ وہ طبی بنیادوں پر سزا معطل کرنے کی درخواست کی پیروی کرنا …

مزیر پڑھیں

شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق وفاقی حکومت سے جواب طلب

 کراچی: پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے سے متعلق درخواست پر وفاقی حکومت کو 19 فروری تک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا گیا۔ نیوزکے مطابق چیف جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال کے روبرو  پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل میں خارج کرنے سے متعلق درخواست کی …

مزیر پڑھیں

پارلیمنٹ حملہ کیس؛ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی اور پی ٹی آئی کے 26 کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی عدالت میں 2014 میں دھرنے کے دوران پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔  عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت …

مزیر پڑھیں

شہباز شریف کو پی اے سی سے ہٹایا توپارلیمنٹ نہیں چلنے دیں گے، خورشید شاہ

 اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیرمین شپ سے ہٹایا گیا تو اسمبلی نہیں چلنے دیں گے۔ پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو چیرمین پی اے سی سے ہٹانے کے ممکنہ حکومتی اقدام کے خلاف سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں خورشید شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ اگر شہباز شریف کے …

مزیر پڑھیں

اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کی وزیر خارجہ سے ملاقات

 اسلام آباد: اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اِن چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔     سابق آرمی چیف اور اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اِن چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے وزیر خارجہ سے ملاقات کی جس میں علاقائی امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا …

مزیر پڑھیں

جس نیب افسر کو لکھنا نہیں آتا وہ کرپشن کی تحقیقات کیسے کرے گا، سندھ ہائیکورٹ

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو لوکل گورنمنٹ کشمور کے چیف آفیسر اظہر مہیسر کیخلاف مزید کارروائی سے روکتے ہوئے ڈی جی نیب سے وضاحت طلب کرلی جبکہ چیف جسٹس نے ریماکس دیئے جس شخص کو لکھنا نہیں آتا وہ کرپشن کی تحقیقات کیسے کرے گا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے لوکل گورنمنٹ کشمور میں کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت کی …

مزیر پڑھیں

ڈی آئی خان میں پولیس وین پر فائرنگ سے 4 اہلکار شہید  

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔     ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پروا کی حدود میں ماھڑہ اڈہ کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہی شہید ہوگیا جب کہ ایس ایچ او طاہر نواز سمیت دیگر اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، …

مزیر پڑھیں

حسن ، حسین نواز اور اسحاق ڈار کو واپس لانے کیلیے انٹرپول سے پھر رابطے کا فیصلہ

 لاہور: نیب نے نواز و شہباز شریف کے بچوں، اسحاق ڈار اور دیگر اشتہاری قرار دیئے گئے ملزمان کو وطن واپس لانے کے لیے انٹرپول سے ایک مرتبہ پھر رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیوز کے مطابق چیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب کے تمام بیوروز کو اشتہاری قرار دیئے گئے ملزمان کو وطن واپس لانے کے لیے ہدایات جاری کررکھی ہیں، جس کی روشنی میں نیب بیوروز نے …

مزیر پڑھیں