پاکستان کی کامیابی تُرکی کی کا میابی،پاکستان کا ہمیشہ ساتھ دیں گے: رجب طیب اُردگان

مسلم اُمہ کے عظیم رہنما تُرکی کے صدر رجب طیب اُردگان آج کل پاکستان کے دورے پر ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اُردگان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کامیابی تُرکی کی کا میابی ہے، پاکستان کا ہمیشہ ساتھ دیں گے۔ پاکستانی قوم نے ہمیشہ تُرکی کو اپنا خیر خواہ سمجھا، پاکستانی ماؤں بہنوں نے ترکی کی آزادی کی تحریک میں بڑھ چڑھ کر تُر کی کی مدد کی، ترُکی بھی پاکستانی قوم کی مشکلات میں اُن کے ساتھ کھڑے ہونا باعثِ فخر سمجھتا ہے۔ مسئلہِ کشمیر پر بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ کشمیرجتنا پاکستان کے لیے اہم ہے، اُتنا ہی کشمیر تُرکی کے لیے اہم ہے۔کشمیر ی قوم کے ہمت اورحوصلے کو اُنھوں نے سراہا اور اس معاملے پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔عظیم رہنما کی پارلیمنٹ آمد پر اراکینِ پارلیمنٹ نے اُنھیں بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا۔

Facebook Comments

یہ بھی دیکھیں

’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا نعرہ ملک بھر میں گونجنے لگا۔

’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا نعرہ ملک بھر میں گونجنے لگا ہے۔اس بار حکومت ِ …