’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا نعرہ ملک بھر میں گونجنے لگا۔

’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا نعرہ ملک بھر میں گونجنے لگا ہے۔اس بار حکومت ِ پاکستان نے یومِ یکجہتی کشمیر بھرپورانداز میں منانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت ِ پاکستان نے 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر منانے کے لیے بھر پور تیاریاں شروع کر دی ہیں، ملک بھر میں سرکاری و نجی سطح پر ریلیاں،جلسے، پروگرامز کا انعقاد کیا جائیگا، ملک کا بچہ بچہ کشمیر کی آزادی کے لیے گھر سے نکلے گا۔ بڑے بوڑھے، جوان سب ہی کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کریں گے، بھارتی ظلم وستم کے خلاف کشمیریوں کی ہمت و جزبے کو پوری پاکستانی قوم سلام پیش کرے گی۔

Facebook Comments

یہ بھی دیکھیں

وفاقی حکومت کا عوام کے لیے تحفہ، ریلیف پیکج جاری۔

وفاقی حکومت نے عوام الناس کے لیے ریلیف پیکج جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق …