اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی حکومتی رویے سے ناخوش، کھری کھری سُنا دی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے پی۔ٹی۔آئی حکومت کے غیر مناسب رویے پر مایوسی کا اظہار کر تے ہوئے کھری کھری سُنا دی ہیں۔اُن کے مطابق پہلی حکومتی کمیٹی کی سفارشات پر کافی انتظار کے بعد بھی کوئی عمل درامد نہیں ہوا، اپنے اتحادیوں کے ساتھ حکومتی رویہ سوتن والا ہے، اب حکومت نے نئی حکومتی کمیٹی بنانے کا عندیہ دے دیا ہے، ہم اس حکومتی پالیسی سے اتفاق نہیں کرتے، حکومت مثبت حکمت عملی کو اپناتے ہوئے ہمارے وعدے پورے کرے۔اُن کی خواہش ہے کہ حکومت مثبت انداز میں سب اتحادیوں کے ساتھ لے کر چلے اور اپنی آہینی مدت پوری کرے۔اگرحکومت نے مثبت حکمت عملی کونہ اپنایا تو اُنکے ہاتھ بھی پیچھے ہٹ سکتے ہیں۔

Facebook Comments

یہ بھی دیکھیں

قومی اسمبلی کا ایوان مچھلی منڈی بن گیا، پیپلز پارٹی کے اراکین کی ہنگامہ آرائی۔

قومی اسمبلی کا آج کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نزر ہوگیا، تفصیلات کے مطابق وفاقی …