پاکستانی انڈر 19 ٹیم کی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی، سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

پاکستانی انڈر19کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے افغانستان کوکوارٹرفائنل میں ہرا کرسیمی فائنل میں پہنچ گئی۔آج جنو بی افریقہ کے شہربینونی میں کھیلے جانے والے کواٹر فائنل میں افغانستان کو باآسانی ہرا دیا۔ افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے189 رنزبنائے،پاکستان کی طرف سے محمد عامر خان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فہد منیر نے 2 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔جواب میں پاکستان کی طرف سے باآسانی ٹارگٹ 42ویں اوور میں 4 کھلاڑی کے آؤٹ ہونے پر پورا کرلیا۔پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم کے اوپنر محمد حریرہ نے 64 رنز بنا کر مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا۔پاکستانی انڈر 19 ٹیم کی ورلڈکپ میں اس کامیابی سے شائقین ِ کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، شائقین ِ کرکٹ پُرامید ہیں کہ پاکستانی انڈر 19 ٹیم اپنی کامیابیوں کے سلسلے کو جاری رکھے گی اور ٹائیٹل اپنے نام کرے گی۔

Facebook Comments

یہ بھی دیکھیں

قومی اسمبلی کا ایوان مچھلی منڈی بن گیا، پیپلز پارٹی کے اراکین کی ہنگامہ آرائی۔

قومی اسمبلی کا آج کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نزر ہوگیا، تفصیلات کے مطابق وفاقی …