سانحہِ تیزگام پرشیخ رشید کے دعوے،جھوٹ کا پلندہ نکلے۔

سانحہِ تیزگام پروفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بلندوبانگ دعوے جھوٹ کا پلندہ نکلے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس سانحہِ تیزگام پر شیخ رشید نے آگ لگنے کا سارا ملبہ ٹرین میں موجود مسافروں کے گیس سیلنڈر پر ڈال دیا تھا۔سی ای او ریلوے دوست علی لغاری نے چیئرمین ریلوے کو تحقیقاتی رپورٹ آج پیش کر دی۔ رپورٹ کے مطابق کچن میں موجود الیکڑک کیٹل کی ناقص وائرنگ کی وجہ سے شارٹ سرکٹ ہوا جس کے باعث آگ بھڑک اُٹھی۔
یاد رہے کہ31 اکتوبر 2019 کی صبح تیزگام ٹرین میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 75 مسافر جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 90 مسافر زخمی ہوگئے تھے۔اُس وقت وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سارا ملبہ ٹرین میں موجود مسافروں کے گیس سیلنڈر پر ڈال دیا تھا۔سی ای او ریلوے کی تحقیقاتی رپورٹ نے شیخ رشید کے بلندوبانگ دعوے غلط ثابت کر دیے۔

Facebook Comments

یہ بھی دیکھیں

وفاقی حکومت کا عوام کے لیے تحفہ، ریلیف پیکج جاری۔

وفاقی حکومت نے عوام الناس کے لیے ریلیف پیکج جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق …