پاکستانی شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کو دُھول چٹا دی۔

پاکستانی شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کو اچھے مقابلے کے بعد5 وکٹ سے شکست دیدی۔بنگلہ دیش کے کپتان محموداللہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی،مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 141رنز بنائے۔جواب میں پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں پورا کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے شعیب ملک 58رنزپر ناٹ آؤٹ رہے۔اُن کے علاوہ احسان نے 36،افتخار احمد نے 16،عماد وسیم نے 6 رنز بنائے۔شائقین ِ کرکٹ نے میچ کے دوران خُوب ہلہ گُلہ کیااور پاکستان میں کر کٹ کی واپسی پر خوشی کا اِظہار کیا۔

Facebook Comments

یہ بھی دیکھیں

قومی اسمبلی کا ایوان مچھلی منڈی بن گیا، پیپلز پارٹی کے اراکین کی ہنگامہ آرائی۔

قومی اسمبلی کا آج کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نزر ہوگیا، تفصیلات کے مطابق وفاقی …