جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکا، تین اہلکار شہید اور 4 زخمی

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے۔

نیوز کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل تنگی بدین زئی میں پیش آیا جہاں زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جب کہ چار اہل کار زخمی ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اہلکار سرچنگ کے بعد واپس آرہے تھے کہ بارودی سرنگ پھٹ گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں صوبیدار خالق، نائیک اسد اور سپاہی ڈرائیور رحمان شامل ہیں۔

دھماکے کے باعث سپاہی تنویر، سپاہی مبشر اور دیگر دو زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Facebook Comments

یہ بھی دیکھیں

سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کا پہلا پوسٹر جاری

 ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ …