اہم خبریں

ہری پور میں کشتی ڈوبنے سے لاپتہ 8 مسافروں کی تلاش دوسرے روز بھی جاری

ہری پور کے قریب تربیلا جھیل میں کشتی الٹنے سے لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کا کام دوسرے روز بھی جاری رہا۔ پولیس، فوج اور دیگر ریسیکیو اداروں نے امدادی کارروائی میں حصہ لیا۔ گزشتہ روز گنجائش سے زیادہ مسافر سوار کرنے کے باعث ہری پور کے قریب مسافر کشتی الٹ گئی تھی۔ جھیل سے اب تک 4 لاشیں نکالی جاچکی ہیں اور 30 سے زائد افراد کو بچالیا گیا ہے تاہم 8 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ پولیس نے کشتی کے مالک کے خلاف دفعہ 322 کے تحت قتل عمد کا مقدمہ بھی …

مزیر پڑھیں

مریم اورنگزیب کا ملک محمد احمد خان کے بیان سے اظہار لاتعلقی

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے ن لیگ کے رہنما ملک محمد احمد خان کے چیئرمین نیب جاوید اقبال کے استعفیٰ سے متعلق بیان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے ن لیگ کے رہنما ملک محمد احمد خان کے بیان سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک محمد احمد خان صاحب نے جو کہا، وہ ان کی ذاتی رائے ہے اور ان کی رائے پارٹی موقف نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) کا چیئرمین نیب سے استعفیٰ کا مطالبہ مریم اورنگزیب نے کہا …

مزیر پڑھیں

حکومت کا ہر دن عوام کے لئے نئےعذاب کا باعث بن رہا ہے ، ترجمان مسلم لیگ (ن)

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت کا ہر دن عوام کے لئے نئے عذاب کا باعث بن رہا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہ عمران صاحب آپ نے پاکستان میں آئی ایم ایف کا باضابطہ دفتر کھول دیا ہے، ڈاکٹر رضا باقر کو اسٹیٹ بنک کا گورنر بنایا گیا ہے جو 2000 سے آئی ایم ایف کے ملازم ہیں، وزیراعظم نالائق اور نااہل ہے، وزیر خزانہ آئی ایم ایف کا لگانے کے بعد اسٹیٹ بینک کا گورنر بھی آئی ایم ایف کا لے …

مزیر پڑھیں

سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کا پہلا پوسٹر جاری

 ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ بالی ووڈ اداکار سلمان خان جو ان دنوں اپنی نئی فلم ’دبنگ تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی ہدایت کاری پرابھو دیوا دے رہے ہیں جو رواں سال ہی میں ریلیز ہونے والی دبنگ ادکار کی دوسری فلم ہوگی لیکن اسے سے پہلے وہ میگا بجٹ سے بننے والی فلم ’بھارت‘ ریلیز کریں گے جس کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی ’بھارت‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے ویسے تو گزشتہ سال بالی ووڈ …

مزیر پڑھیں

ماڈل ایان علی کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرنے کا حکم

 راولپنڈی: کسٹم عدالت نے کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ماڈل ایان علی کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔ راولپنڈی کی کسٹم عدالت میں ماڈل ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران تمام 18 گواہ پیش ہوئے اور بیانات ریکارڈ کرائے جب کہ عدالت نے ملزمہ ایان علی کے نئے وکیل قمر افضل ایڈووکیٹ کی کیس التواء کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کوعدالت سرنڈر کرنے تک کوئی قانونی رعایت نہیں دی جاسکتی۔ عدالت نے ملزمہ ایان علی کو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، عدالت نے انٹرپول کے ذریعے …

مزیر پڑھیں

حیدرآباد میں گھر سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی لاشیں برآمد

حیدرآباد: گوٹھ شاہ نواز جونیجو میں ایک گھر سے میاں بیوی ان کے بیٹے اور 4 بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق حیدرآباد کے نواحی گاؤں گوٹھ شاہ نواز جونیجو میں ایک گھر سے 7 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لاشیں میاں بیوی،ان کے بیٹے اور 4 بیٹیوں کی ہیں جو 2 روز پرانی ہیں۔ دوسری جانب ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ ملنے والی لاشوں میں ماں، باپ، بیٹا اور 4 بچیاں شامل ہیں جن کی شناخت اسکول ٹیچر اشرف، ان کی اہلیہ شہناز، بیٹا جواد اور 4 بیٹیاں علیزہ، نشاء، لاریب اور فائزہ کے نام …

مزیر پڑھیں

حکومت اور اپوزیشن میں نیب قوانین میں ترامیم پر ڈیڈ لاک برقرار

 اسلام آباد: نیب قوانین میں ترامیم پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اب بھی ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں نیب قوانین میں ترامیم پر آخری بیٹھک کو ایک ماہ سے زائد کا وقت گزر گیا ہے جب کہ وزارت قانون کا کہنا ہے کہ نیب قوانین میں ترامیم کا مسودہ تیار ہے۔ مجوزہ مسودہ کے مطابق حکومت ضمانت دینے یا نہ دینے کا اختیار ٹرائل کورٹ کو دینا چاہتی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پلی بارگین کے قانون میں بھی حکومت ترمیم کرنا چاہتی ہے، نیب کو صرف میگا کرپشن کیسز …

مزیر پڑھیں

ہری پور میں کمرے میں گیس بھرنے سے دلہن جاں بحق

ہری پور: بلڈھیر میں کمرے میں گیس بھرنے سے دلہن جاں بحق جب کہ دلہا کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ نیوز کے مطابق ہری پور کے علاقے بلڈھیر میں کمرے میں گیس بھرنے سے دلہن جاں بحق جب کہ دلہا کو تشویشناک حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دولہے کی حالت مزید بگڑنے پر ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد بھجوا دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ جوڑے کی 3 روز قبل شادی ہوئی تھی اور کمرے میں گیس بھرنے کے باعث واقعہ پیش آیا، دلہن کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزیر پڑھیں

سرگودھا یونیورسٹی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج

بھکر: یونیورسٹی آف سرگودھا بھکرکیمپس کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے خلاف طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے کا مقدمہ درج  کرلیا گیا۔ نیوزکے مطابق یونیورسٹی آف سرگودھا بھکرکیمپس کے ریاضی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹرساجد اقبال کے خلاف طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ ریاضی ڈیپارٹنمٹ میں بی ایس کی طالبہ شانزہ کومل کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آرمتن کے مطابق ڈاکٹرساجد اقبال طالبات کو اپنے کمرے میں بلا کر حراساں کرتے ہیں اور اپنے مزموم مقاصد کے لیے بلیک میل بھی کرتے ہیں۔ دوسری جانب شعبہ ریاضی کے ہیڈ ڈاکٹرساجد …

مزیر پڑھیں

انشااللہ اگلے جمعہ تک رہائی مل جائے گی، نوازشریف

 لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ انشااللہ اگلے جمعہ تک رہائی مل جائے گی۔ نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے کوٹ لکھپت جیل میں (ن) لیگ کے اراکین سے ملاقات کے دوران کہا کہ مجھے وہ ٹی وی دیا ہے جس پرکوئی خبر نامہ نہیں آتا، پی ٹی وی میں کوئی خبر نہیں آتی عدالتی کارروائی دیکھنے سے محروم ہوں۔ پی ٹی آئی حکومت ہمارے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا رہی ہے، ہیلتھ کارڈ پی ٹی آئی کا نہیں ن لیگ کا منصوبہ ہے ان لوگوں کے پاس کرنے کو کچھ نہیں۔ نواز شریف سے جب اراکین نے …

مزیر پڑھیں