انٹر نیشنل

سابق افغان صدر صبغت اللہ مجددی انتقال کر گئے

کابل: افغانستان کے سابق صدر صبغت اللہ مجددی 93 برس کی عمر میں کابل میں انتقال کر گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان سے سویت یونین کی افواج کے انخلاء کے بعد بننے والی پہلی افغان حکومت کے صدر صبغت اللہ مجددی 93 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ صبغت اللہ مجددی نے 1992 میں نگراں صدر بن کر افغانستان میں …

مزیر پڑھیں

اقوام متحدہ کی امن فوج میں پاکستانی خواتین اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ

نیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ کی امن فوج میں خدمات سرانجام دینے والی خواتین اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کردیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے امن آپریشنز سے متعلق خصوصی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ امن دستوں میں خواتین فوجیوں کی تعداد بڑھا کر 15 فیصد کردی ہے، پاکستانی فوجی دستے اقوام متحدہ کی قیام امن کوششوں میں سب سے …

مزیر پڑھیں

نئی دہلی کے ہوٹل میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلس کر جاں بحق

نئی دلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 17 افراد جھلس کر جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ کی 22 گاڑیوں نے موقع پر …

مزیر پڑھیں

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید

 سری نگر: ضلع پلوامہ میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان کشمیری شہید ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھرضلع پلوامہ کے علاقے رتنی پورہ میں آپریشن کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے ایک نوجوان شہری کو شہید کردیا۔ ضلع بھر میں شہریوں کی جانب سے احتجاج جاری ہے جب کہ موبائل اور انٹرنیٹ سمیت ٹرین سروس بھی تاحال معطل ہے۔ واضح رہے کہ 2 روزقبل …

مزیر پڑھیں

ایغور موسیقار کی زیر حراست ہلاکت کا ترکی دعویٰ مسترد، چین نے ویڈیو جاری کردی

بیجنگ: چین نے حراستی کیمپ میں اویغور مسلمان موسیقار کی ہلاکت کے ترکی دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے عبدالرحیم حیات کا ویڈیو بیان جاری کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے اویغور مسلمان موسیقار عبدالرحیم حیات کی حراستی کیمپ میں تشدد سے ہلاکت کے ترکی دعویٰ کو مسترد کرتے ہوئے مسلم موسیقار کی ویڈیو نشر کردی ہے۔ چین کی جانب سے جاری ویڈیو میں موجود شخص موسیقار عبدالرحیم …

مزیر پڑھیں

بھارت میں خاتون پر 9 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج

کیرالہ: بھارت میں 9 سالہ بچے کو زبردستی جنسی طور پر استعمال کرنے پر 36 سالہ خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں پولیس نے ایک خاتون کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ خاتون پر اپنے شوہر کے 9 سالہ بھتیجے کو ایک سال تک جنسی طور پر استعمال کرنے کا الزام ہے۔ متاثرہ بچے نے مقامی …

مزیر پڑھیں

انڈونیشیا پولیس نے موبائل چور پر سانپ پھینک کر تفتیش کرنے پر معافی مانگ لی

جکارتا: انڈونیشیا پولیس نے ملزم پر دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرانے کے لیے سانپ چھوڑنے پر معافی مانگ لی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر عوام سے معافی مانگ لی ہے۔ اس ویڈیو میں تفتیشی اہلکار تھانے میں ایک ملزم پرسانپ پھینک کر ڈرا دھمکا رہے تھے۔ ملزم پر ایک شہری کا موبائل چھیننے کا الزام تھا تاہم …

مزیر پڑھیں

یوکرائن میں فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں 5 افراد ہلاک

کیو: یوکرائنی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ میں ایک فوجی اور 4 باغی ہلاک ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرائن میں مسلح علیحدگی پسندوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جنگ بندی کے باوجود مشرقی علاقے میں ہونے والی تازہ جھڑپ میں 1 فوجی ہلاک اور 4 جنگجو مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے ترجمان نے حالیہ ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کسی بھی شہری کے …

مزیر پڑھیں

ہیٹی میں صدر کے خلاف پُرتشدد مظاہروں میں 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

پورٹ او پرنس: ہیٹی میں صدر جووینل موائس کے خلاف پر تشدد مظاہروں میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ مظاہرین نے صدر کے گھر پر بھی پتھراؤ کیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیٹی میں اپوزیشن کی جانب سے صدر موائس کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی ہے، مظاہرین نے صدر کی رہائش گاہ پر پتھراؤ کیا، سڑکوں پر ٹائر جلا کر ٹریفک معطل کردی …

مزیر پڑھیں

افغان صدر کی طالبان کو کابل میں دفتر کھولنے کی پیش کش

کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو ملک میں دفتر کھولنے کی پیش کش کی ہے۔ افغان صدر نے صوبہ ننگرہار کے ضلع غنی خیل کا دورہ کیا اور وہاں داعش کے خلاف کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر افغان نیشنل آرمی سے خطاب کرتے ہوئے صدر اشرف غنی نے کہا کہ طالبان جہاں چاہیں دارالحکومت کابل، صوبہ قندھار یا ننگرہار میں اپنا سیاسی …

مزیر پڑھیں