انٹر نیشنل

ہیٹی میں صدر کے خلاف پُرتشدد مظاہروں میں 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

پورٹ او پرنس: ہیٹی میں صدر جووینل موائس کے خلاف پر تشدد مظاہروں میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ مظاہرین نے صدر کے گھر پر بھی پتھراؤ کیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیٹی میں اپوزیشن کی جانب سے صدر موائس کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی ہے، مظاہرین نے صدر کی رہائش گاہ پر پتھراؤ کیا، سڑکوں پر ٹائر جلا کر ٹریفک معطل کردی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ پولیس کی جانب سے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی گئی، کہیں کہیں پولیس اور مظاہرین میں …

مزیر پڑھیں

افغان صدر کی طالبان کو کابل میں دفتر کھولنے کی پیش کش

کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کو ملک میں دفتر کھولنے کی پیش کش کی ہے۔ افغان صدر نے صوبہ ننگرہار کے ضلع غنی خیل کا دورہ کیا اور وہاں داعش کے خلاف کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر افغان نیشنل آرمی سے خطاب کرتے ہوئے صدر اشرف غنی نے کہا کہ طالبان جہاں چاہیں دارالحکومت کابل، صوبہ قندھار یا ننگرہار میں اپنا سیاسی دفتر کھول سکتے ہیں جس کے لیے حکومت ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی اور تحفظ بھی فراہم کیا جائے گا۔ اشرف غنی نے کہا کہ وہ افغانستان …

مزیر پڑھیں

یمن میں دھڑ جڑے بچے خانہ جنگی کے باعث طبی امداد نہ ملنے پر جاں بحق

صنعا: یمن میں خانہ جنگی کے باعث دھڑ سے جڑے بچوں کو علاج کی غرض سے بیرون ملک یا کسی بہتر اسپتال نہ بھیجا جاسکا جس کے نتیجے میں بچوں کی موت واقع ہوگئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ زدہ یمن کے شہر صنعا میں دھڑ سے جڑے بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، دونوں بچوں کا ایک گردہ اور ایک ٹانگ مشترکہ تھی، پیدائش کے بعد سے بچوں کی حالت گرنے لگے تھی۔ ماہر اطفال ڈاکٹر فیصل البابیلی نے اسپتال میں ناکافی سہولیات پر بچوں کو بیرون ملک منتقل کرنے درخواست کی تھی جہاں بچوں کو میجر سرجری …

مزیر پڑھیں

جنوبی کوریا کا امریکی فوجی دستوں کے عوض مزید ادائیگی کا نیا معاہدہ

سیئول: جنوبی کوریا نے اپنی سرزمین پر موجود امریکی فوجی دستوں کی خدمات حاصل کرنے پر اضافی رقم کی ادائیگی کے لیے نئے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کی شکایت پر جنوبی کوریا امریکی فوجی دستوں کی اپنی سرزمین پر موجودگی اور خدمات کی مد میں اضافی رقوم کی ادائیگی کے لیے تیار ہوگیا ہے جس کے لیے ایک نئے معاہدہ پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس معاہدے کو ابھی جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ سے منظور ہونا ہے، پارلیمنٹ سے منظوری کی صورت میں جنوبی کوریا امریکا کو فوجی امداد کی مد …

مزیر پڑھیں

ترکی کا چین سے حراستی کیمپ بند کرنے کا مطالبہ

 انقرہ: ترکی نے چین میں اقلیتی مسلم اویغور برادری کے موسیقار کی حراستی کیمپ میں ہلاکت پر حراستی کیمپوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ترکی کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے چین سے حراستی مراکز بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ترجمان وزرات خارجہ حامی اکسوی نے مزید کہا کہ چینی صوبے سنکیانگ میں مسلم کمیونٹی اویغور کے ساتھ بدترین سلوک کیاجا رہا ہے اور سنگین بنیادی انسانی حقوق میں حالیہ 2 برسوں میں شدت آ گئی ہے۔ ترجمان حامی اکسوی …

مزیر پڑھیں

بیٹی کی اسکول فیس ادا نہ کر پانے پر خود سوزی کرنے والا باپ دم توڑ گیا

بیروت: لیبیا میں بیٹی کی اسکول کی فیس ادا نہ کر پانے پر تناؤ کے شکار باپ نے خود کو اسکول میں ہی آگ لگالی تھی اور آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنانی شخص جارج زرئیک نے بیٹی کی اسکول فیس ادا نہ کرنے کے معاملے میں اسکول انتظامیہ کے ساتھ ہونے والے تنازع پر جمعرات کو اسکول دفتر کے سامنے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی تھی جس کے نتیجے میں وہ 90 فیصد تک جھلس گیا تھا اور آج زخموں کی تاب نہ لاتے …

مزیر پڑھیں

افریقی ملک چاڈ میں فرانسیسی فضائیہ کی مدد سے مسلح بغاوت کچل دی گئی

اینجامینا: وسطی افریقی ملک چاڈ میں صدر ادریس دیبی کا تختہ الٹنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 4 اپوزیشن رہنماؤں سمیت 250 باغیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک چاڈ میں باغیوں کے اتحادی گروہ نے صدر ادریس دیبی کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے حکومتی اداروں پر قابض ہو نے کی کوشش کی جسے فرانسیسی فضائیہ کی مدد سے ناکام بنادیا گیا۔ چاڈ کو فوجی معاونت فرانس کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے، باغیوں کی پیش قدمی کے بعد فرانسیسی افواج کے ساتھ مشترکہ فضائی حملوں میں لیبیا کی سرحد سے متصل …

مزیر پڑھیں

ہوٹل کے منیجر نے کہا ’’آپ دہشت گرد ہیں‘‘

جاپان کے شہر ’’اوکی ناوا‘‘ میں پرفیکچوئل اگریکلچرل ریسرچ سینٹر کے زیراہتمام گنے کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل سوسائٹی آف شوگر کین ٹیکنالوجسٹ (ISSCT) کے تحت 6 روزہ ورکشاپ کا پہلا دن تھا، جہاں دنیا بھر سے آئے 113 گنے کے چوٹی کے ماہرین اور سائنس داں او کی ناوا انسٹی ٹیوٹ فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (OIST) کے خوب صورت آڈیٹوریم میں بیٹھے افتتاحیہ سیشن میں پہلے اسپیکر کو سننے میں محو تھے جو دنیا میں گنے کی پیداوار کے ممکنہ مسائل اور ان کے حل کے موضوع پر حاضرین سے مخاطب تھا۔ چوںکہ یہ ورکشاپ کا پہلا دن تھا لہٰذا …

مزیر پڑھیں

جب جدوجہد آزادی ٔ کشمیر کا آغاز ہوا

بدقسمتی سے جموں و کشمیر کی مسلم اکثریتی ریاست ڈوگرا حکمران خاندان اور اِن کے قرابت داروں کے ظلم و استبداد کا شکار چلی آرہی تھی۔ 16 مارچ 1846ء کو انگریزوں نے یہ ریاست لوگوں سمیت ہندو ڈوگرا گلاب سنگھ کو فروخت کر دی تھی۔ حکمران ہندو خاندان نے ریاست کا انتظام سنبھالتے ہی اپنی مسلمان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے ریاست پر ہندوؤں کی اجارہ داری قائم کرنے کے اقدامات شروع کر دیئے۔ مسلمانوں پر سرکاری ملازمت کے دروازے بند کر دیئے گئے۔ گائے ذبح کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی اور اس پابندی کی خلاف ورزی پر …

مزیر پڑھیں

اسپین میں 2 ٹرینوں میں تصادم سے خاتون ہلاک،100 افراد زخمی

بارسلونا: اسپین کے شہر بارسلونا میں ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جب کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا میں 2 مسافر ٹرینوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جب کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کردیا جن میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کے مطابق ہلاک خاتون ٹرین کی کنڈیکٹر تھیں جب کہ حادثہ ٹرین سگنل میں خرابی کے باعث پیش آیا، حکومت کی جانب سے واقعہ …

مزیر پڑھیں