ترکی میں شدید زلزلہ، آفت کی اس گھڑی میں پاکستان کا ترکی سے اظہار یکجہتی

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے ترکی میں آنے والے شدید زلزلہ پر اظہار یکجہتی کیاگیا۔وزیراعظم نے پیغام دیا ہے کہ آفت کی اس گھڑی میں پاکستان ترک قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑاہے۔ ُترک متاثرہ خاندانوں سے اظہار افسوس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ ہمیں اس تباہی کابے حدغم،ہماری دُعائیں ترک عوام کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ ترکی کے مشرقی علاقوں میں 7 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے میں کئی عمارتیں منہدم اور 18 لوگوں کے مرنے کی اطلاعات ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدیدتھے کہ صرف ترکی ہی نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے عمان، شام، اردن اور دیگر ممالک میں بھی محسوس کیے گئے۔

Facebook Comments

یہ بھی دیکھیں

وفاقی حکومت کا عوام کے لیے تحفہ، ریلیف پیکج جاری۔

وفاقی حکومت نے عوام الناس کے لیے ریلیف پیکج جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق …