بنگال ٹائیگرزدوسرےT20 میں بھی ناکام، سیریز پاکستانی شاہینوں کے نام۔

پاکستانی شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کو دوسرےT20 میں 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔بنگلہ دیش کے کپتان محموداللہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی،مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر136رنز بنائے۔جواب میں پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف1 وکٹوں کے نقصان پر تین اوور پہلے ہی پورا کر لیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ 7 6رنزبنا کر،جبکہ بابر اعظم 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔شائقین ِ کرکٹ کی بڑی تعدادمیچ دیکھنے آئی اور خُوب ہلہ گُلہ کیا۔شائقین ِ کرکٹ کا کہنا تھا کہ اُن کی خواہش ہے کہ باقی ممالک کی ٹیمز بھی اِسی طرح پاکستان کا دورہ کریں،وہ سب کو خوش آمدید کہیں گے۔

Facebook Comments

یہ بھی دیکھیں

قومی اسمبلی کا ایوان مچھلی منڈی بن گیا، پیپلز پارٹی کے اراکین کی ہنگامہ آرائی۔

قومی اسمبلی کا آج کا اجلاس ہنگامہ آرائی کی نزر ہوگیا، تفصیلات کے مطابق وفاقی …