کلبھوشن کیس: عالمی عدالت 18 سے21 فروری تک سماعت کرے گی

لاہور: عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کی سماعت 18 سے 21فروری تک ہوگی۔

عالمی عدالت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق18 فروری کو بھارت اور 19 فروری کو پاکستان کے وکلا دلائل دیں گے، دوسرے مرحلے میں 20 فروری کو بھارت اور 21 فروری کو پاکستانی وکلا جوابی دلائل دیں گے۔

بھارتی وکیل کو18 فروری کی صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک وقت دیا گیا ہے جبکہ 19 فروری کو انہی اوقات میں پاکستانی وکلاء پیس پیلس میں عالمی عدالت کے ججز کے سامنے اپنے دلائل پیش کریں گے۔

 

Facebook Comments

یہ بھی دیکھیں

ایران میں پاسداران انقلاب پر خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد41 ہوگئی

تہران: ایران میں پاسداران انقلاب کی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک …