ملائیشیا کی حکومت کا سزائے موت ختم کرنے کا اعلان

کوالا لمپور: ملائیشیا کی حکومت نے ملک میں سزائے موت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے وزیر قانون داتوک لیو ووئی نے کہا کہ سزائے موت پر پابندی کے لیے قانون اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 15 اکتوبر کو ہونے والے اگلے پارلیمانی اجلاس میں یہ بل پیش کردیا جائے گا، اس وقت تک تمام قیدیوں کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا جائے گا، ان کے لیے دیگر مناسب سزائیں متعارف کرائی جائیں گی جن میں زیادہ سے زیادہ سزا عمر قید ہوگی۔

ملائیشیا میں قتل، اغوا، ملک سے بغاوت اور منشیات فروشی کی خرید و فروخت کے جرائم میں سزائے موت کا قانون ہے۔ تاہم اب حکومت کسی بھی طرح کے جرم میں سزائے موت ختم کردے گی اور ان کی جگہ دیگر سزائیں دی جائیں گی۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ملائیشیا میں 416 غیر ملکیوں سمیت 799 قیدیوں کو منشیات سے متعلق جرائم پر سزائے موت سنائی گئی۔ ملائیشیا میں حال ہی میں آسٹریلوی خاتون ماریا ایکسپوستو کو منشیات کی اسمگلنگ پر سزائے موت سنائی گئی ہے۔  ملائیشیا پر ماریا ایکسپوستو کو معاف کرنے اور رہائی کے لیے آسٹریلوی حکومت سمیت انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں کا دباؤ ہے۔

Facebook Comments

یہ بھی دیکھیں

امریکا کا پادری کی رہائی کے بعد ترکی پرعائد پابندیاں اٹھانے کا عندیہ

 انقرہ: امریکا نے امریکی پادری اینڈریو براؤنسن کی رہائی کے بعد ترکی پر عائد پابندیاں اٹھانے …