انڈونیشیا کے جزیرے بالی اور جاوا میں زلزلہ، 3 افراد ہلاک

جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے بالی اور جاوا میں زلزلے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے بالی اور جاوا میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز بالی کے سمندر میں 40 کلومیٹر مشرق میں تھا۔

انڈونیشی حکام کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکوں اور آفٹر شاکس کے باعث جاوا جزیرہ کے مشرقی علاقے میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انڈونیشیا میں شدید زلزلے اور ہولناک سونامی کے نتیجے میں 5 ہزار سے زائد شہری لاپتا ہیں جب کہ تباہ کن سونامی میں 1763 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

 

Facebook Comments

یہ بھی دیکھیں

ایران میں پاسداران انقلاب پر خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد41 ہوگئی

تہران: ایران میں پاسداران انقلاب کی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک …