انٹر نیشنل

ایران میں پاسداران انقلاب پر خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد41 ہوگئی

تہران: ایران میں پاسداران انقلاب کی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔   ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں خود کش بمبار نے زاہدان سے کیش جانے والی پاسداران انقلاب کی بس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 20 اہلکار جاں بحق ہوگئے جب کہ 21 زخمی ہوگئے تھے۔ ریسکیو اداروں نے فوری طور پر زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی لیکن ان میں سے کوئی بھی جانبر نہ ہوسکا اور اب ہلاکتوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔ پاسداران انقلاب نے …

مزیر پڑھیں

ایران نے عالمی عدالت انصاف میں امریکا کے خلاف مقدمہ جیت لیا

دی ہیگ: ایران نے عالمی عدالت انصاف میں امریکا کے خلاف مقدمہ جیت لیا جب کہ عدالت نے امریکی موقف  مسترد کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے عالمی عدالت انصاف میں امریکا کے خلاف منجمد اثاثوں کے حوالے سے مقدمہ جیت لیا جب کہ عدالت نے امریکی موقف کو مسترد کردیا ہے۔ عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے ایران امریکا میں اثاثوں کو غیر منجمد کرنے کیلئے کارروائی آگے بڑھا سکتا ہے، فیصلے کے بعد ایران 2 ارب ڈالرز کے منجمد اثاثوں کیلئے کیس آگے بڑھائے گا۔ واضح رہے کہ امریکا نے ایران پر 1983 …

مزیر پڑھیں

آزاد فلسطینی ریاست کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، شاہ سلمان

ریاض / رملہ: خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ریاض میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے دوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ سعودی عرب یروشلم دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں فلسطین کی تازہ صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے شاہ سلمان اور سعودی عرب کی جانب سے فلسطینیوں کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ …

مزیر پڑھیں

ایران میں پاسداران انقلاب کی گاڑی پر خود کش حملہ، 20 اہلکار ہلاک

تہران: ایران میں پاسداران انقلاب  کی بس پر خود کش حملے کے نتیجے میں 20 اہلکار ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں خود کش بمبار نے زاہدان سے کیش جانے والی پاسداران انقلاب کی بس کو نشانہ بنایا، خود کش حملے میں 20 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ 20 زخمی ہیں۔ ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ 5 اہلکاروں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ایران کے …

مزیر پڑھیں

فلپائن کے صدر کو تنقید کا نشانہ بنانے پر خاتون صحافی گرفتار

منیلا: فلپائن کے صدر رودریکو دوترتے کی سخت ناقد صحافی ماریہ ریسسا کو سائبر کرائم کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں ایک نیوز ویب سائٹ کی مالک اور معروف صحافی ماریہ ریسسا کو ملک کے صدر کو تنقید کا نشانہ بنانے پر قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گرفتار کرلیا۔ فلپائن نیشنل بیورو آف انویسٹی گیشن نے معروف صحافی کی گرفتاری پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ صحافی کی نیوز ویب سائٹ ریپلر سائبر جرائم کی مرتکب ہوئی ہے۔ ’ملزمہ‘ کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب …

مزیر پڑھیں

صدر ٹرمپ اور اپوزیشن کے درمیان شٹ ڈاؤن خاتمے پر اتفاق

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اپوزیشن کے درمیان شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد ملک میں جاری شٹ ڈاؤن عبوری طور پر ختم ہو گیا ہے۔ جمعے کے روز معاہدے کو آئینی شکل دیتے ہوئے کانگریس میں قانون سازی کی جائے گی۔ طے پائے گئے معاہدے میں اپوزیشن نے میکسیکو کی سرحد پر حفاظتی دیوار بنانے کے لیے ایک ارب 37 کروڑ ڈالر کی منظوری دینے کی ہامی بھری ہے جس پر صدر نے …

مزیر پڑھیں

ٹرمپ مطلوبہ رقم نہ ملنے پر جنوبی کوریا پر برہم

واشنگٹ/ سیئول: صدر ڈونلڈ امریکی فوجیوں کی خدمات کے عوض ملنے والی رقم 1.2 ارب ڈالر کرنے کے بجائے 89 کروڑ ڈالر کرنے پر جنوبی کوریا پر برہم ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا نے صدر ٹرمپ کے 1.2 ارب ڈالر کے مطالبے کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی سرزمین پر موجود امریکی فوجیوں دستوں کی خدمات کے عوض دی جانے والی سالانہ رقم میں اضافہ کرتے ہوئے 85 کروڑ ڈالر سے 89 کروڑ ڈالر کردیا تھا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سالانہ رقم میں صرف 4 کروڑ ڈالر …

مزیر پڑھیں

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید دوکشمیری شہید

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع بڈگام میں بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ شہادتوں کے باوجود ضلع میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ نوجوانوں کی شہادت پرضلع بھرمیں شہریوں کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ اس خبرکوبھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شہید واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی بھارتی فوج نےضلع پلوامہ کے علاقے رتنی پورہ میں سرچ آپریشن کرکے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا تھا۔

مزیر پڑھیں

کلبھوشن کیس: عالمی عدالت 18 سے21 فروری تک سماعت کرے گی

لاہور: عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کی سماعت 18 سے 21فروری تک ہوگی۔ عالمی عدالت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق18 فروری کو بھارت اور 19 فروری کو پاکستان کے وکلا دلائل دیں گے، دوسرے مرحلے میں 20 فروری کو بھارت اور 21 فروری کو پاکستانی وکلا جوابی دلائل دیں گے۔ بھارتی وکیل کو18 فروری کی صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک وقت دیا گیا ہے جبکہ 19 فروری کو انہی اوقات میں پاکستانی وکلاء پیس پیلس میں عالمی عدالت کے ججز کے سامنے اپنے دلائل پیش کریں گے۔  

مزیر پڑھیں

امریکا سے حتمی مذاکرات کے لیے افغان طالبان کی 14 رکنی ٹیم کا اعلان

کابل: افغان طالبان نے امریکا سے امن مذاکرات کے لیے ملا شیر محمد عباس استاکزئی کی سربراہی میں 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، ٹیم میں انس حقانی سمیت گوانتاناموبے کے 5 سابق قیدی بھی شامل ہیں جب کہ انس حقانی اب بھی کابل جیل میں اسیر ہیں۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ملا برادر نے امیر ہیبت اللہ آخونزادہ کی مشاورت سے ٹیم تشکیل دی ہے۔ ٹیم کی سربراہی …

مزیر پڑھیں