دلچسپ و عجیب

لوگ سَر کھاتے ہیں۔۔۔۔ وہ بال کھاتی ہیں

بال کی کھال نکالنے والے تو بہت ہوتے ہیں لیکن ایک خاتون بال کھال سمیت کھاتی رہی ہیں۔برطانوی اخبار ’’انڈیپنڈینٹ‘‘ کی خبر کے مطابق ان38 سالہ برطانوی خاتون کا آپریشن کرکے ان کے معدے سے 15سینٹی میٹر طوالت کے بالوں کا گچھا نکالا گیا ہے۔ بال ’’تناول‘‘ کرنے کی وجہ سے وہ مختلف طبی مسائل کا شکار ہوگئی تھیں اور انھوں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا تھا، جس کے بعد انھیں آپریشن کے مرحلے سے گزرنا پڑا۔یہ خاتون، جن کا نام مخفی رکھا گیا ہے، دراصل ایک ایسے نادر عارضے کا شکار ہیں جس کے طبی تاریخ میں اب تک …

مزیر پڑھیں

تھامس صاحب بکری بن گئے

ایک صاحب ہیںThomas Thwaites، برطانیہ کے باسی اور پیشے کے اعتبار سے ڈیزائنر، مگر وہ فیشن ڈیزائنریا انٹریئرڈیزائنر وغیرہ نہیں، بل کہ گھریلو استعمال کے آلات کو نئی شکل دیتے ہیں۔ جب اپنے روزوشب سے تھامس صاحب کی طبعیت اوبھ گئی، تو انھوں نے شدید بے زاری کی حالت میں ایک فیصلہ کیا، اور فیصلہ یہ تھا کہ ’’میں بکری بن کر کچھ دن گزاروں گا۔‘‘ بی بی سی ریڈیو 4 کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اپنے اس تجربے کو اُکتاہٹ کے باعث ہونے والے ذہنی دباؤ کا نتیجہ قرار دیا۔ وہ اپنے اس تجربے پر …

مزیر پڑھیں

دنیا میں سبزیوں کی کل پیداوار کا 50 فیصد چین پیدا کرتا ہے

قسطـ: 9  خوراک انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور حیاتِ انسانی کا ایک کثیر حصہ خوراک کے حصول کے لیے تگ ودو میں گزرتا ہے۔خواہ یہ مختلف النوع اجناس کی کاشت کے معاملات ہوں یا پھر کھانے پکانے کا معاملہ ہو ۔چین جا کر ہمارا واسطہ بھی کچھ ایسے ہی معاملات سے پڑا ۔ وہاں جا کر خود کھانا پکانا پڑا حالانکہ اپنے ملک میں کبھی اس کی نوبت نہ آئی تھی۔ ہماری خوش قسمتی کہ ہمارے پیش رو ساتھی عبد المجیدبلوچ اس فن میںماہر تھے انہوں نے ابتدائی دنوں میں ہمیںخوب پراٹھے اورمختلف قسم کے کھانے کھلائے۔بعدمیں میرے ساتھ …

مزیر پڑھیں

مفت اسکول قائم کرنے والا 12 سالہ بچہ

ارجنٹینا: ارجینٹیا کے ایک نوعمر طالبعلم نے پوری دنیا کو حیران کردیا ہے۔ وہ نہ صرف اسکول میں پڑھتا ہے بلکہ اس نے کم عمری میں ایک نجی اسکول قائم کیا ہے جہاں غریب بچے مفت تعلیم حاصل کرتے ہیں اور بعض بالغان بھی علم سے منور ہورہے ہیں۔ 12 سالہ لیونارڈو نائکونار کوئنٹیروس تعلیم سے انتہائی شغف رکھتےہیں اور یہی شمع لوگوں میں بھی روشن کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بعض بچوں کو دیکھا جو اسکول میں مشکل سے پڑھ رہے تھے اور بعض بچوں کو سڑکوں پر وقت برباد کرتا دیکھ کراسے افسوس ہوتا ہے۔ یہ علاقہ انتہائی غریب …

مزیر پڑھیں

’ڈریکولا چیونٹی‘ دنیا کا سب سے تیز رفتار جانور قرار

 لندن: ماہرین نے ایک مشہور مگر بدنام چیونٹی کو دنیا کا تیز رفتار ترین جانور قرار دیا ہے لیکن اس کی برق رفتاری چیتے کی طرح دوڑنے میں نہیں بلکہ اپنے جبڑے کو بند کرنے میں پوشیدہ ہے۔ برٹش رائل اوپن جرنل میں شائع تحقیق کے مطابق ڈریکولا چیونٹیاں افریقا میں عام پائی جاتی ہیں اور وہ 320 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے اپنا جبڑا بند کرتی ہیں جو انسانی آنکھ جھپکنے سے بھی 5 ہزار گنا تیز عمل ہے۔ ڈریکولا چیونٹیوں کی جسامت محض چند ملی میٹر ہوتی ہیں لیکن قدرت نے انہیں غیر معمولی تیز رفتار جبڑے دیئے ہیں۔ افریقا …

مزیر پڑھیں

لڑکی کی محبت میں گرفتار شخص، 50 روز سے اس کا منتظر

بیجنگ: چینی سوشل میڈیا میں ایک شخص کا تذکرہ عروج پر ہے جس نے ایک خوبصورت لڑکی کو کتابوں کی ایک دکان میں دیکھا اور نظریں ملائیں۔ اب اس شخص نے اپنی نوکری چھوڑ کر روز دکان میں اس امید پر آنا شروع کردیا ہے کہ کبھی نہ کبھی تو وہ خاتون اس دکان کا رخ کریں گی۔ 26 سالہ شخص نے بتایا کہ ستمبر کا کوئی دن تھا جب وہ کتابوں کی دوکان میں گئے اور انہیں اپنے خوابوں کی شہزادی ایک لڑکی نظر آئی جس سے ان کی 10 سیکنڈ تک آنکھیں ملیں اور وہ اسے دل دے بیٹھے …

مزیر پڑھیں

7 سالہ بچی ٹوائلٹ نہ بنانے پر والد کو گرفتار کرانے تھانے جا پہنچی

چینائی: بھارت میں 7 سالہ بچی گھر میں بیت الخلا بنانے کا وعدہ پورا نہ کرنے پر اپنے والد کو گرفتار کرانے کے لیے پولیس اسٹیشن پہنچ گئی۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بھارت کی ریاست تمل ناڈو میں سات سالہ بچی نے اپنے والد کی گرفتاری کے لیے مقامی تھانے میں درخواست جمع کرادی۔ درخواست میں کہا گیا کہ مجھے رفع حاجت کے لیے کھلے میدان میں جانا پسند نہیں، نرسری جماعت سے والد نے گھر میں ٹوائلٹ بنانے کا وعدہ کر رکھا ہے لیکن 5 سال گزرنے کے بعد بھی اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔ اس لیے …

مزیر پڑھیں

منگیتر کو بے وقوف کہنے پر نوجوان کو جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں منگیتر کو واٹس ایپ پر مذاق میں بے وقوف (ایڈیٹ) کہنے والے شخص کو جیل ہوگئی۔ اماراتی میڈیا کے مطابق ایک نوجوان نے اپنی ہونے والی شریک حیات کو واٹس ایپ پر ’ایڈیٹ‘ کا پیغام بھیجا جس پر لڑکی نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔ ملزم نے عدالت میں موقف اپنایا کہ اس نے مذاق میں منگیتر کو بے وقوف کہا تاہم لڑکی نے اسے اپنی  توہین سمجھ لیا، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 20 ہزار درہم یعنی ساڑھے سات لاکھ روپے پاکستانی اور 2ماہ …

مزیر پڑھیں

13 کلو گرام سونا پہن کر گھومنے والا ویت نامی تاجر

ہوچی من سٹی: ویت نام کا ایک تاجر ان دنوں سوشل میڈیا پر غیر معمولی طور پر مقبول ہے جو گھر سے سونا پہنے بغیر باہر نہیں نکلتا لیکن ٹھہریئے اس کے پہنے ہوئے سونے کی مقدار چند گرام نہیں بلکہ 13 کلو گرام ہے جس کی حفاظت کے لیے 5 باڈی گارڈز ہمہ وقت اس کے ساتھ ہوتے ہیں۔ 36 سالہ ٹران نوک فوب کی ویڈیو یوٹیوب پر بھی دیکھی جاسکتی ہے اور لاکھوں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔ اس کے بعد خود ٹران نے بھی سونا پہنی ہوئی اپنی تصاویر بھی پوسٹ کیں یہاں تک کہ اس کی شہرت …

مزیر پڑھیں

تین ڈالر کا مالک نہ مل سکا، پولیس نے رقم تلاش کرنے والے کو لوٹا دی

نیوجرسی: امریکا میں ایک لڑکی کو 14 سال قبل سڑک سے تین ڈالر ملے تھے جو پولیس نے اسے واپس کردیئے ہیں۔ 12 سالہ پیج ووڈی کو مون ماؤتھ بیچ نامی علاقے کی سڑک سے 2004ء میں تین ڈالر ملے تھے اور اس وقت وہ خاتون اسکاؤٹ تھی۔ اپنے فرض کے تحت اس نے یہ رقم قریبی تھانے میں جمع کرادی تھی۔ 14 برس بعد ایک روز اس کے دروازے پر دستک ہوئی اور ایک پولیس افسر لفافے کے ساتھ وہاں موجود تھا جسے دیکھ کر وہ کچھ پریشان ہوئی، پولیس نے کہا کہ کیا آپ کو یاد ہے کہ 2004ء …

مزیر پڑھیں