صحت

تھرمل تصاویر کے ذریعے جلنے کے زخم کے علاج میں معاونت

کینیڈا: دنیا بھرکے ایمرجنسی روم میں جب جلنے والے مریضوں کو لایا جاتا ہے تو پہلے ڈاکٹر جلنے کی زخموں کی نوعیت، اس کی گہرائی اور پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے اس کے جلنے کے درجوں کا اندازہ لگاتے ہیں جس میں وقت لگتا ہے لیکن ڈیجیٹل انفراریڈ تھرمو گرافی سے یہ کام بہت آسان ہوسکتا ہے۔ کینیڈا کی مِک گِل یونیورسٹی کے ماہر ہوزے لوئیس رامریز گارشیا لیونا اور ان کے ساتھیوں نے پی ایل او ایس ون میں ایک رپورٹ شائع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کسی تکلیف کے بغیر ڈیجیٹل انفراریڈ تھرموگرافی کے ذریعے فوری طور پر …

مزیر پڑھیں

چھالیہ اور تمباکو ہر سال سیکڑوں افراد کی جان لے لیتے ہیں، ماہرین صحت

 کراچی:  پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کینسرکا عالمی دن پیر کو منایا جائے گا،طبی ماہرین کے مطابق پاکستان میں پان، گٹکا، چھالیہ، تمباکو کے استعمال سے مردوں میں منہ اورخواتین میں چھاتی کا کینسر سب سے زیادہ ہے،بیماری کی بروقت تشخیص کرکے علاج شروع کر دیا جائے تو 30 سے 50 فیصد تک کینسرکے کیسز سے بچا جا سکتا ہے،حکومت چھالیہ کی درآمد مکمل طور پر بند کرے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی یوم سرطان سے متعلق قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملے کے لیے میڈیونکس کمیونی کیشن کے تحت آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا، سیمینار …

مزیر پڑھیں

پیدائشی طور پر دل میں سوراخ قابل علاج بیماری ہے، ماہرین طب

 کراچی: پیڈیاٹرک کنجینیٹیل ہارٹ ڈیزیز (پیدائشی طورپردل میں سوراخ ) مہلک مگر قابل علاج بیماری ہے جس کے بروقت علاج سے بہت ساری اموات کو روکا جا سکتا ہے۔ دل کے پیدائشی امراض کے حامل بچوں کے لیے مستقبل نئی امیدوں سے بھرپور نظرآتا ہے، اے کے یوایچ چلڈرنزاسپتال کے سروس لائن چیف ڈاکٹر بابر حسن کا کہنا ہے کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر سال 60,000 بچے سی ایچ ڈی کے ساتھ اس دنیا میں آتے ہیں جن میں سے سے بیشتر بچے دیہی علاقوں میں پیدا ہوتے ہیں،ان مریض بچوں میں ایک بڑی تعداد میں خطرناک نوعیت کا …

مزیر پڑھیں

کولیسٹرول کم کرنے والی ادویات ضعیف العمر مریضوں میں بھی کارگر ثابت

لندن/واشنگٹن: ماہرین طب نے انکشاف کیا ہے کہ کولیسٹرول کم کرنے والی ادویات 75 سال سے زائد عمر والے مریضوں کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔ ضعیف العمر افراد کی اموات کی بڑی وجہ دل کا عارضہ ہے، صرف برطانیہ میں سالانہ 1 لاکھ 50 ہزار افراد حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں۔ جس کی بنیادی وجہ کولیسٹرول میں اضافہ ہے۔ کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے کے لیے معالجین عمومی طور پر دوا کا ایک گروپ (Statin)  تجویز کرتے ہیں تاہم ضعیف العمر مریضوں میں اس گروپ کے استعمال کے مثبت نتائج سے متعلق کوئی تحقیق نہیں ہوسکی …

مزیر پڑھیں

روزے کے صحت پر مزید حیرت انگیز اثرات دریافت

ٹوکیو: روزہ یا اس سے زائد وقت کا فاقہ ہمارےجسم کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے جس کے مزید فوائد سامنے آتے رہتے ہیں اور اب جاپانی ماہرین نے کہا ہے کہ روزے سے خون میں 30 ایسے مفید میٹابولک مارکرز بڑھ جاتے ہیں جو جسم پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتے ہیں۔ گزشتہ کئی برس سے ماہرین روزے کے جسم پر اثرات پر غور کررہے ہیں اور حال ہی میں اوکی ناوا انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اسکالر پروفسر تاکایوکی ٹیرویا نے تحقیق کے بعد کہا ہے کہ ’ جانوروں کے ماڈل پر فاقے کے حیرت انگیز …

مزیر پڑھیں

پیٹ میں جاکر پھولنے اور معدے کی خبر دینے والی گولی

بوسٹن: میسا چیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے ماہرین نے جیلی نما گیند بنائی ہے جسے آسانی سے نگلا جاسکتا ہے، یہ گیند پیٹ میں جاکر پھول جاتی ہے اور ایک ماہ تک وہاں رہتے ہوئے معدے کی اندرونی کیفیت اور امراض سے آگاہ کرتی ہے۔ پھولنے والی گولی معدے میں رہتے ہوئے 30 روز تک اندر کے درجہ حرارت اور دیگر افعال کی خبر دیتی رہتی ہے۔ جب اس گولی کو بدن سے خارج کرنا ہو تو مریض کیلشیئم کا محلول پی لے اس کے بعد گولی ازخود جسم سے باہر خارج ہوجائے گی۔ چھوٹی سی گولی …

مزیر پڑھیں

کالے یرقان سے کیسے محفوظ رہیں؟

سائنسی طور پر اسے ہیپاٹائٹس اے، بی، سی، ڈی اور ای کہا جاتا ہے ہیپاٹائٹس اے کو عام زبان میں پیلا یرقان اور ہیپاٹائٹس بی اور سی کو عموماً کالا یرقان کہا جاتا ہے۔ پیلا یرقان عموماً کم شدت والی بیماری ہے اور اکثر اوقات بغیر کسی پیچیدگیوں کے خود بخود ٹھیک ہوجاتا ہے۔البتہ کالا یرقان عموماً پیچیدہ صورتحال میں مبتلا کردیتا ہے اور مریض کی روزمرہ کی زندگی کو شدید متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ بہت سے مریضوں کے لیے خاموش قاتل ثابت ہوتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ایک اندازے کے مطابق اس وقت پوری دنیا میں تقریباً …

مزیر پڑھیں

دل کو سنبھالیں، بات بگڑنے سے پہلے

دل کے دورہ پڑنے کا خوف ہو یا ورمِ جگر کا خدشہ ہر آدمی دکھی دکھائی دیتا ہے۔ انسانی فطرت کی اس کمزوری سے معالجین خوب فائدہ اٹھاتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ حکیموں کا طریقہ علاج تو عام طور پر چند اَن پڑھ اور نیم حکیموں کی نان پروفیشنل حرکات کی وجہ سے اس قدر بدنام کردیا گیا ہے کہ عام پڑھا لکھا شخص تو لفظ ’’حکیم ‘‘ سے ہی بد ظن دکھائی دیتا ہے۔ رہی بات ڈاکٹرز حضرات کی تو ان کی ادویات اور طریقہ علاج اس قدر مہنگے ہیں کہ سفید پوش طبقہ ان کے اخراجات برداشت کرنے کے …

مزیر پڑھیں

زبان کے بیکٹیریا لبلبے کے ابتدائی کینسر کی خبردےسکتے ہیں

بیجنگ: لبلبے (پینکریا) کا سرطان مشکل سے پکڑ میں آتا ہے لیکن یہ سخت جان لیوا بھی ہوتا ہے۔ اب ماہرین نے زبان کے بیکٹیریا میں غیرمعمولی تبدیلی کو دیکھتے ہوئے لبلبے کے سرطان کی ابتدائی درجے میں ہی پیشگوئی کی جاسکتی ہے۔ شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق زبان کے بیکٹیریا اور لبلبے کے سرطان کے درمیان ممکنہ تعلق ہوسکتا ہے۔ اس ضمن میں ماہرین نے وہ طریقہ اختیار کیا ہے جو روایتی چینی طب میں استعمال ہوتا آرہا ہے جس میں زبان کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ زیجیانگ یونیورسٹی کے پروفیسر لینجوان لائی اور ان کے ساتھیوں …

مزیر پڑھیں

مرغیوں سے ادویاتی انڈوں کے حصول میں پیش رفت

اسکاٹ لینڈ: برطانوی ماہرین نے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ مرغیوں سے ایسے انڈے حاصل کرنے میں کامیابی کا دعویٰ کیا ہے جن میں دو عدد پروٹین موجود ہیں جو ہمیں کئی امراض سے بچاسکتے ہیں۔ عام طور پر ادویاتی پروٹین حاصل کرنے کے لیے جو طریقہ رائج ہے وہ بہت مہنگا اور گمبھیر ہوتا ہے۔ اس کے برخلاف ایڈنبرا کے روزلِن انسٹی ٹیوٹ میں مرغیوں کو جینیاتی تبدیلی سے گزارا گیا اور اب وہ ایسے انڈے دے رہی ہیں جن میں اینٹی وائرل اور اینٹی کینسر اثرات والا  IFNalpha2a اور میکروفیج سی ایس ایف پروٹین پایا جاتا ہے۔ اہم بات …

مزیر پڑھیں