صحت

پاکستان کی 62 فیصد آبادی خون کی کمی کا شکار، 4 میں سے 3 افراد اینیمیا بیماری میں مبتلا

کراچی: پاکستان دنیا کے ان 5 ممالک میں شامل ہوگیا جہاں 62 فیصد آبادی خون کی کمی (اینیمیا)کا شکار ہے جب کہ ہر 4 میں سے 3 افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔ یونیسف اور دیگر کے اشتراک سے کیے جانے والے سروے میں انکشاف کیاگیا ہے کہ پاکستان میں 62 فیصد خواتین خون کی شدیدکمی کا شکار ہیں خون کی کمی اور دوران زچگی کی وجہ سے ایک لاکھ خواتین …

مزیر پڑھیں

بچوں کی پرورش کتابوں کے ساتھ کرنے کے تین اہم فوائد

 پرتھ: کتابیں بہترین رفیقِ حیات ہوتی ہیں اور اگر بچوں کی پرورش کتابوں کے ساتھ کی جائے تو اس کے ایسے تین اہم فوائد حاصل ہوسکتے ہیں جنہیں کسی بھی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا اور ان فائدوں کو جاننے کے لیےمشقت کرنا ہوتی ہے۔ ایک نئے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ نوعمر بچے جو کتابیں تو پڑھتے ہیں لیکن گریجویشن سے قبل تعلیم منقطع کردیتے ہیں ان میں …

مزیر پڑھیں

قدرتی اجزا سے بننے والی دواؤں کا مستقبل روشن ہے، مقررین

 کراچی: سماجی رہنماو صنعتکار سردار یٰسین ملک نے کہا ہے کہ فارما انڈسٹری میں ریسرچ بہت مہنگی ہے جب کہ پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں قدرتی اجزا سے بننے والی دواؤں کا مستقبل بہت روشن ہے۔ سماجی رہنماو صنعتکار سردار یٰسین ملک نے پاکستان ڈی یو ایچ ڈائس ہیلتھ انوویشن ایگزی بیشن 2018 کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے …

مزیر پڑھیں

’دماغی صحت کا عالمی دن‘ ذہنی امراض کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 10 اکتوبر کو ’’دماغی صحت کا عالمی‘‘ دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں کو ذہنی امراض اور دماغی صحت کے حوالے سے آگہی دینا ہے۔ اس حوالے سے دنیا بھر میں آگاہی واکس، سیمینارز و دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ماہرین صحت، سائیکاٹرسٹ، سماجی کارکن و دیگر اہم شخصیات کا کردار قابل ستائش ہے۔ ان تقریبات کی …

مزیر پڑھیں

وقفے وقفے سے فاقہ، ٹائپ ٹو ذیابیطس میں افاقہ

ٹورنٹو، کینیڈا: برطانوی ماہرین نے کہا ہے کہ ان کی نگرانی میں رہنے والے ٹائپ ٹو ذیابیطس کے ایسے تین مریضوں کو اپنی نگرانی میں رکھا جنہیں وقفے وقفے سے فاقے کروائے گئے اور اب تینوں افراد کو انسولین کی کوئی ضرورت نہیں رہی؟ اس کے لیے منصوبہ بندی کے تحت ماہرین نے ٹائپ ٹو ذیابیطس کے تین مریضوں کو وقفے وقفے سے فاقے کرائے اور اس سے حیرت انگیز نتائج …

مزیر پڑھیں

ڈاکٹرز آپریشن کے بجائے نارمل ڈیلیوریز کرائیں، عالمی ادارہ صحت

جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ آپریشن کے ذریعے زچگی میں تیزی سے اضافہ زچہ و بچہ کی صحت پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے، زچگی کے لیے آپریشن کے بجائے نارمل ڈیلیوی پر توجہ دی جائے۔ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق آپریشن کے ذریعے زچگی میں دگنا اضافہ ہوا ہے، 30 فیصد سے زائد نوزائیدہ بچے آپریشن کے ذریعے …

مزیر پڑھیں

دوا کے سائیڈ ایفیکٹس نے سر پر دوبارہ بال اگادیئے

بوسٹن: حال ہی میں طبی سائنس کا ایک اور دلچسپ واقعہ سامنے آیا ہے کہ دائمی گنج پن کی ایک قسم ’ایلوپیشیا‘ میں مبتلا ایک نوعمر لڑکی کے بال اس وقت فوری طور پر اگ آئے جب اس نے ایک جلدی بیماری ایکزیما (eczema) کی دوا کھانا شروع کردی۔ جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن (جاما) میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ لڑکی ایک طویل عرصے سے ایلوپیشیا ٹوٹالس کا شکار تھی …

مزیر پڑھیں

رائینو وائرس کی تصدیق، شہری گلے، ناک اور آنکھوں کی الرجی کا شکار

 کراچی: کراچی میں موسم کی تبدیلی اورخنک ہوا کے ساتھ ’’رائینووائرس‘‘ پھیلنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ جناح اسپتال کے ای این ٹی سربراہ پروفیسر ایم عثمان نے بتایا ہے کہ کراچی میں موسم تبدیل ہونا شروع ہوگیا ہے دن میں شدیدگرمی اور رات میں ہواخنک اور علی الصباح موسم سرد ہونے سے گلے اور ناک کی الرجی،ا ٓنکھوں میں خارش، ناک سے پانی بہنا اور چھینکوں کا آنا رائینو وائرس …

مزیر پڑھیں

اومیگا تھری سے بھرپور غذائیں ، چھاتی کے سرطان کے خلاف مؤثر

نبراسکا: ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سمندری غذاؤں مثلاً چکنائی والی مچھلی میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈ بریسٹ کینسر روکنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس ضمن میں سامن مچھلی خاص اہمیت رکھتی ہے۔ جرنل آف میمری گلینڈ بائیولوجی اینڈ نیوپلیسیا میں شائع نئی تحقیقات کے مطابق امریکی شہر اوماہا میں واقع یونیورسٹی آف نبراسکا کی پروفیسر سرسوتی اور ان کے ساتھیوں نے یہ نیا …

مزیر پڑھیں

پاکستان میں پراسرار نابینا پن کی وجہ بننے والا ’’مارک تھری جین‘‘ دریافت

کراچی: سوئس اور پاکستانی ماہرین نے مشترکہ تحقیق کے بعد ایک ایسا نیا جین دریافت کیا ہے جو آنکھوں میں نقائص لاکر اندھے پن کی وجہ بنتا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کی یونیورسٹی آف جنیوا اور جامشورو لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ماہرینِ جینیات نے پاکستانی خاندانوں کا بغور جائزہ لیا ہے۔ برسوں تحقیق کے بعد ماہرین نے ایک خاندان کے جینوم کا مطالعہ کیا ہے اور کئی خاندانوں میں …

مزیر پڑھیں