صحت

شکم مادر میں پلنے والا ابنارمل بچہ نارمل ہوسکتا ہے؟

ایک مریضہ نے مجھ سے ایک سوال کیا کہ ’’ڈاکٹر صاحبہ میرا چار ماہ کا حمل ہے، ہم اگر پاکستان میں ہوتے تو درد وغیرہ کی صورت میں ہسپتال جاتے ہے۔ الحمدللہ! مجھے ابھی تک کوئی تکلیف کوئی درد نہیں ہوا۔ پہلا بچہ ہے تو چیک کروانے گئی کہ بچہ ٹھیک اور بڑھ وغیرہ رہا ہے کہ نہیں لیکن جب الٹرا ساونڈ ہوا تو ڈاکٹر بتاتی ہے کہ بچہ بغیر سر والا ہے، اب تک تین بڑی ہسپتالوں میں بھی چیک کروا لیا ، تمام ڈاکٹرز کا  یہی کہنا ہے کہ بچہ بغیر سر والا ہے تو اسے ضائع کروا …

مزیر پڑھیں

پاکستان میں خسرہ سے متاثر مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے

خسرہ ایک متعدی وبائی مرض ہے۔ اس کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک بشمول پاکستان میں کئی بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ خسرہ کا شکار عموماً چھوٹی عمر کے بچے ہوتے ہیں جن میں نوماہ سے پانچ سال کے بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ خسرے کی بیماری ایک وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے اور اس بیماری سے بچنا ممکن ہے۔ خسرہ کا وائرس صرف ان بچوں کو متاثر کرتا ہے جنھیں حفاظتی ٹیکے نہیں لگے ہوتے۔ خسرہ ترقی یافتہ ممالک میں شاذونادر ہی کسی بچے کی موت کی وجہ بنتا ہے لیکن ترقی پذیر …

مزیر پڑھیں

بین الاقوامی ماہرین نے 31 پراسرار اورلاعلاج امراض شناخت کرلیے

نیویارک: تمام تر طبی ترقی کے باوجود اب بھی ترقی یافتہ ممالک میں ایسے مریض موجود ہیں جو قابل ترین ڈاکٹروں کو طبی تشخیص میں کامیابی سے دور رکھتے ہیں۔ اس ضمن میں قائم بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم بنائی گئی ہے جسے ’غیرتشخیص شدہ امراض کا نیٹ ورک‘ یا یو ڈی این کا نام دیا گیا ہے۔ 2014 میں قائم اس نیٹ ورک نے اب تک 31 ایسی کیفیات کی وضاحت کی ہے جنہیں لاعلاج اور ناقابلِ تشخیص مرض سمجھا جاتا رہا تھا۔ کئی ناقابلِ حل کیسوں کی وضاحت کے بعد ماہرین مزید بیماریوں پر بھی غور کررہے ہیں۔ …

مزیر پڑھیں

موسم کی تبدیلی سے شہری جلدی امراض میں مبتلا ہونے لگے

 کراچی:  پاکستان میں موسم کی تبدیلی کے دوران جلدی امراض تیزی سے جنم لیتے ہیں۔ سرد اورخشک موسم میں جلدی مرض Xerosisi تیزی سے پھیلتا ہے جبکہ PsoriasisاورAtopic کے امراض بھی سر اٹھاتے ہیں، سرد موسم میں جسم پر نئی کھال کا نکلنا بھی جلدی بیماری میں شمار ہوتا ہے، نہانے سے قبل اور بعد میں جسم پر آئل یا ویسلین کا استعمال یومیہ بنیاد پر رکھیں، سرد اور خشک موسم میں جلدی امراض سے محفوظ رہنے کے لیے دودھ، مچھلی اور یومیہ 12 گلاس پانی مفید ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف اسکن ڈیزیزکے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر قمر اقبال چانڈیو …

مزیر پڑھیں

ایمیزون اسسٹنٹ ’’الیکسا‘‘ آواز سن کر مرض کی شناخت بھی کرسکے گا

کیلیفورنیا: وہ دن دور نہیں جب ایمیزون ہوم اسسٹنٹ ’الیکسا‘ صرف آواز سن کر نزلہ، بخار، کھانسی اور سردی کو شناخت کرسکے گا۔ ترقی یافتہ ممالک میں مائیکروسافٹ، الیکسا اور ایمیزون کے اسسٹنٹ گھروں کے معاملات تک سنبھالتے ہیں اور آواز کے اشاروں پر حکم کی تعمیل کرتے ہیں مثلاً ایمیزون کا وائس اسسٹنٹ الیکسا اے سی کی ٹھنڈک کم زیادہ کرنے، گھریلو بتیاں گل کرنے کے علاوہ اشیا خریدنے کے کام آتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایمیزون اپنی مصنوعات میں مسلسل بہتری لارہا ہے اور اب کمپنی نے ایک نئی پیٹنٹ کی درخواست دی ہے جس کے تحت اس کا …

مزیر پڑھیں

پاکستان کی 62 فیصد آبادی خون کی کمی کا شکار، 4 میں سے 3 افراد اینیمیا بیماری میں مبتلا

کراچی: پاکستان دنیا کے ان 5 ممالک میں شامل ہوگیا جہاں 62 فیصد آبادی خون کی کمی (اینیمیا)کا شکار ہے جب کہ ہر 4 میں سے 3 افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔ یونیسف اور دیگر کے اشتراک سے کیے جانے والے سروے میں انکشاف کیاگیا ہے کہ پاکستان میں 62 فیصد خواتین خون کی شدیدکمی کا شکار ہیں خون کی کمی اور دوران زچگی کی وجہ سے ایک لاکھ خواتین میں سے 178جاں بحق ہورہی ہیں ،ایک سال کے ایک ہزار میں سے 78 جبکہ 5سال عمر کے ایک ہزار میں سے 98 بچے مرجاتے ہیں۔ ماہر امراض خون ڈاکٹر …

مزیر پڑھیں

بچوں کی پرورش کتابوں کے ساتھ کرنے کے تین اہم فوائد

 پرتھ: کتابیں بہترین رفیقِ حیات ہوتی ہیں اور اگر بچوں کی پرورش کتابوں کے ساتھ کی جائے تو اس کے ایسے تین اہم فوائد حاصل ہوسکتے ہیں جنہیں کسی بھی صورت نظرانداز نہیں کیا جاسکتا اور ان فائدوں کو جاننے کے لیےمشقت کرنا ہوتی ہے۔ ایک نئے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ نوعمر بچے جو کتابیں تو پڑھتے ہیں لیکن گریجویشن سے قبل تعلیم منقطع کردیتے ہیں ان میں بعض مہارتیں یونیورسٹی کے ان گریجویٹ جیسی ہوتی ہیں جو عموماً کتابیں نہیں پڑھتے ۔ یعنی مختلف کتب پڑھنے کا عمل تعلیمی خلیج کو کم کرسکتا ہے۔ آسٹریلیا میں نیشنل …

مزیر پڑھیں

قدرتی اجزا سے بننے والی دواؤں کا مستقبل روشن ہے، مقررین

 کراچی: سماجی رہنماو صنعتکار سردار یٰسین ملک نے کہا ہے کہ فارما انڈسٹری میں ریسرچ بہت مہنگی ہے جب کہ پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں قدرتی اجزا سے بننے والی دواؤں کا مستقبل بہت روشن ہے۔ سماجی رہنماو صنعتکار سردار یٰسین ملک نے پاکستان ڈی یو ایچ ڈائس ہیلتھ انوویشن ایگزی بیشن 2018 کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی، پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد مسرور، پروفیسر ڈاکٹر زرناز واحد، ڈائس فاؤنڈیشن کے چیئرمین خورشید قریشی، ڈاکٹر سہیل حسن، عادل جمال اختر اورطلبا …

مزیر پڑھیں

’دماغی صحت کا عالمی دن‘ ذہنی امراض کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 10 اکتوبر کو ’’دماغی صحت کا عالمی‘‘ دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد لوگوں کو ذہنی امراض اور دماغی صحت کے حوالے سے آگہی دینا ہے۔ اس حوالے سے دنیا بھر میں آگاہی واکس، سیمینارز و دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں ماہرین صحت، سائیکاٹرسٹ، سماجی کارکن و دیگر اہم شخصیات کا کردار قابل ستائش ہے۔ ان تقریبات کی وجہ سے لوگوں میں ذہنی صحت کے حوالے سے کافی شعور بیدار ہوا ہے اور اب وہ اپنے علاج کیلئے بغیر شرم محسوس کیے سائیکاٹرسٹ سے رجوع کرتے ہیں تاہم …

مزیر پڑھیں

وقفے وقفے سے فاقہ، ٹائپ ٹو ذیابیطس میں افاقہ

ٹورنٹو، کینیڈا: برطانوی ماہرین نے کہا ہے کہ ان کی نگرانی میں رہنے والے ٹائپ ٹو ذیابیطس کے ایسے تین مریضوں کو اپنی نگرانی میں رکھا جنہیں وقفے وقفے سے فاقے کروائے گئے اور اب تینوں افراد کو انسولین کی کوئی ضرورت نہیں رہی؟ اس کے لیے منصوبہ بندی کے تحت ماہرین نے ٹائپ ٹو ذیابیطس کے تین مریضوں کو وقفے وقفے سے فاقے کرائے اور اس سے حیرت انگیز نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اس عمل کو طب کی زبان میں ’انٹرمٹنٹ فاسٹنگ‘ کہا جاتا ہے۔ یہ عمل ٹورانٹو میں واقع اینٹینسو ڈائٹری مینجمنٹ کلینک میں انجام دیا گیا ہے۔ تینوں …

مزیر پڑھیں