30جنوری کو شائع ہونے والا کالم ’’محاورے اور معاشرے‘‘ خاصا سنسنی خیز یوں رہا کہ قارئین نے محاوروں، ضرب الامثال کے ڈھیر لگا دیئے ۔ فون پر بتائے گئے شروع کے چند محاورے تو میں نے نظرانداز کر دیئے لیکن پھر سنجیدگی سے نوٹ کرنا شروع کر دیئے کہ چلو دوسری قسط میں کام آئیں گے جو آپ زیر نظر کالم میں ملاحظہ فرمائیں گے۔دوسری اہم بات ایک ضروری تصحیح ہے، برادر عزیز ڈاکٹر حسین پراچہ نے فرمائی جو عربی زبان کے عالم ہیں۔عربوں کے حوالہ سے میں نے ایک جملہ لکھا ’’المثل فی الکلام کا لملح فی الطوام‘‘ جملہ …
مزیر پڑھیںکالم
محاورے اور معاشرے
محاورے، ضرب الامثال صدیوں پر محیط انسانی تجربات کا نچوڑ، خلاصہ اور عطر ہوتے ہیں اور کمال یہ کہ زبان اور اندازِ بیان جتنا بھی مختلف ہو، بات ایک سی ہی ہوتی ہے یعنی محاوروں اور ضرب الامثال میں گہری مماثلت و مشابہت پائی جاتی ہے کیونکہ بنیادی طور پر انسانی فطرت ہی ایک سی ہوتی ہے۔ وہی محبت، وہی نفرت، ایثار، انتقام، غصہ، لالچ، حسد، خوف یعنی مخصوص جبلّتوں کے قیدی انسان۔ قدیم عرب کہا کرتے تھے ’’اَلمثَلُ فِی الْکلَامِ کا لملح فِی الطَّعَامِ‘‘ یعنی ضرب المثل کی کلام میں وہی حیثیت ہے جو طعام میں گوشت کی ہوتی …
مزیر پڑھیںکوہ طور سے اترتے ہوئے
کوہ طور مقدس پہاڑ ہے‘ یہ اگر مقدس نہ ہوتا تو اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں اس کی قسم نہ کھاتا‘ حضرت موسیٰ ؑ کو دنیا سے پردہ فرمائے تین ہزار دو سو سال ہو چکے ہیں‘ زائرین تین ہزارسال تک کوہ طور پر ننگے پاؤں آتے رہے‘ سفر انتہائی مشکل اور دشوارہوتا تھا‘ پتھر بھی نوکیلے تھے چنانچہ 99فیصد زائرین کے پاؤں زخمی ہو جاتے تھے‘ لوگ پہاڑ سے گر بھی جاتے تھے یوں ہر سال سیکڑوں ہزاروں لوگوں کی جان چلی جاتی تھی‘ سو سال قبل عیسائی‘ یہودی اور مسلمان علماء نے تمام زائرین کو جوتوں سمیت پہاڑ …
مزیر پڑھیںخواہ آپ
چائے کے باغات ابراہیم کی زندگی کا پہلا چیلنج تھے‘ وہ کینیا کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہوا‘ والدین دہائیوں سے چائے کے باغوں میں کام کرتے تھے‘ والد‘ بھائی اور بہنیں چائے بوتے تھے‘ پودوں کی حفاظت کرتے تھے‘ پانی دیتے تھے اور پتیاں لگنے کا انتظار کرتے تھے جب کہ ماں چائے چنتی تھی‘ یہ لوگ گارے کے گھر میں جانوروں جیسی زندگی گزارتے تھے۔ کھانے کے لیے پوری خوراک‘ پہننے کے لیے مناسب کپڑے اور مچھروں اور گرمی سے بچنے کے لیے پنکھا‘ ان کے پاس کچھ بھی نہیں تھا‘ ابراہیم مکونگا نے ان حالات …
مزیر پڑھیںسمندر پار پاکستانی اور ووٹ کا حق
سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ دینے کا مسئلہ عموماََ الیکشن آنے سےچند ماہ قبل ہی سر اٹھاتا ہے ۔ خیرچونکہ آج کل اگلے الیکشن کی آمد آمد ہے، لہذا ایک بار پھر سے عدلیہ، نادرا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سر جوڑ کر بیٹھے ہیں کہ اس معاملے پر کیا حکمت عملی اختیار کی جائے۔ نادرا کے چیئرمین کی حیثیت سے میں نے 2013 میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی عدالت میں ای ووٹنگ کا مکمل نظام پیش کیا تھا جس کی انہوں نےمنظوری دی تھی لیکن اس کے بعد ابھی تک اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ …
مزیر پڑھیںادیبوں کیلئے کچھ قیمتی مشورے!
پیارے بیٹے! میں تمہیں سمجھاتے تھک گیا ہوں مگر تم آئیڈیل ازم آئیڈیل ازم کی تکرار کرتے رہتے ہو۔ جانِ پدر زندگی گزارنا کوئی آسان کام نہیں ہے اس لئے جھوٹ کے ساتھ گزارا کرنا پڑتا ہے۔ مصلحتوں سے کام لینا ہوتا ہے اور اردگرد کی فضا دیکھ کر قدم اٹھانا ہوتے ہیں، تم اپنی غزلوں میں کیسے کیسے خوفناک اشارے موجودہ نظام کے خلاف کرتے ہو، خود کو منصور کہتے ہو، اناالحق کا نعرہ لگاتے ہو، دار و رسن کی بات کرتے ہو مگر کیا میں نے کبھی تمہیں اس سے روکا ہے؟ میں تو صرف یہ کہتا ہوں …
مزیر پڑھیںمہلت کم ہے!
گزشتہ کالم میں عمران خان صاحب کے گیارہ نکات میں سے چھ کا تجزیہ کرکے،باقی پانچ کاتجزیہ اگلے کالم پر چھوڑا تھا۔ ابھی میری تحریر مکمل بھی نہیں ہوئی کہ جنگ کے صفحے پر فواد چوہدری کے عون چوہدری جیسے کالم نگارنے اپنے باس کی فرمائش پر حقائق کے برعکس خیبرپختونخوا کو جنت اور پرویز خٹک کو قائداعظم ثانی ثابت کرنے کے لئے، حقائق کو مسخ کرکے جوابی کالم لکھ ڈالا ۔ ان جیسے لوگوں کی وجہ سے صحافت روز بروز بے وقعت ہوتی جارہی ہے کیونکہ صحافی کا روپ دھار کر جو لوگ عون چوہدری بن جاتے ہیں اور …
مزیر پڑھیںجوانی اور بڑھاپے کیلئےآج سیاست سے چھٹی
قدیم عربوں کی باتوں میں مسحورکن قسم کی گہرائی اور دانائی ہوتی تھی عام گفتگو میں بھی جیسے محاورے پروئے ہوئے ہوں۔عرب عموماً سلام دعا کے ساتھ ’’لمبی عمر‘‘ کی دعا کا اضافہ بھی کر دیتے ہیں جو مجھے بہت اچھا لگا تو تقریباً تکیہ کلام بنا لیا۔ایک بار کسی بوڑھے بدو کو ’’اے لمبی عمر والے‘‘ کہہ کر مخاطب کیا تو ہنس کر بولا ’’تم ابھی نوجوان ہو اور نہیں جانتے کہ یہ دعا کے پردے میں پوشیدہ بددعا ہے۔کیا تم کو اس بات کا احساس ہے کہ لمبی عمر تو ہر کوئی چاہتا ہے لیکن بڑھاپا کسی کو …
مزیر پڑھیںنواز -زرداری تنازع کیا ہے؟
کیا سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرا عظم نوازشریف کے درمیان واقعی تنازع ہے، جسے اب 2018کے انتخابات سے قبل بعد ازقیاس تیزی سے حل کیا جارہا ہے۔ مختصر یہکہ 2008سے ایک دوسرے پر مکمل عدم اعتماد کیا جارہا ہے۔ یہاں تک کہ جب وہ ایک دوسرے کے قریب ہوئے تو پیپلز پارٹی پر فرینڈلی اپوزیشن کا الزام لگایا گیا جوکہ اصل میں کبھی نہیں ہوا۔ حال ہی میں دونوں رہنمائوں نے ایک دوسرے کیخلاف سنگین الزامات لگائے، ان دونوں کی مفاہمت توڑنے کا ذمہ دار کون ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی -پاکستان مسلم لیگ (ن)ہمیشہ سے ’’زحمت کی …
مزیر پڑھیںْْیہ بھی لفظوں کے سوداگر ہیں
ہم اب ٹورازم کی طرف آتے ہیں‘ عمران خان ہمیشہ شمالی علاقوں کو سوئٹزرلینڈ کہتے ہیں‘ ہمارے شمالی علاقے بے شک سوئٹزرلینڈ سے زیادہ خوبصورت ہیں لیکن سیاح سوات کے بجائے انٹرلاکن جاتے ہیں‘ کیوں؟ اس کا جواب زرمت ہے۔ زرمت (Zermatt) سوئٹزر لینڈ کا خوبصورت پہاڑی ٹاؤن ہے‘ یہ سولہ سو میٹر کی بلندی پر واقع ہے‘ ٹاؤن کو پولوشن سے بچانے کے لیے گاڑیوں کا داخلہ بند ہے‘ سیاح سوئٹزرلینڈ کی بلند ترین چوٹی پر پہنچنے کے لیے یہاں آتے ہیں‘ یہ چوٹی 4634 میٹر بلند ہے‘ حکومت نے وہاں تک چیئر لفٹس اور کیبل کار پہنچا دی …
مزیر پڑھیں