کاروبار

اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی

کراچی: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے وابستہ مثبت توقعات، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال میں بہتری اور آئی ایم ایف کی 6 ارب ڈالرکے قرضے فراہم کرنے پر رضامندی جیسی خبروں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو اتارچڑھاؤ کے باوجود ایک بارپھر تیزی کے اثرات غالب رہے جس سے انڈیکس کی 40400 اور 40500 پوائنٹس کی 2 حدیں بحال ہوگئیں۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج مین …

مزیر پڑھیں

سونے کی قیمت میں 250 روپے اضافہ

کراچی: فی تولہ اور فی 10گرام سونے کی قیمتوں  میں بالترتیب 250 روپے اور 215 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت5ڈالرکے اضافے سے 1313ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی 10گرام سونے کی قیمتوں  میں بالترتیب 250 روپے اور 215 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ سونے کی قیمت میں اضافے کے …

مزیر پڑھیں

پٹواریوں نے سرکاری ریکارڈ پرائیویٹ منشیوں کو دے دیا

لاہور: پٹواریوں نے سرکاری ریکارڈ پرائیویٹ منشیوں کو دے کر اپنے ’’دھندے‘‘ کے لیے انھیں فرنٹ مین بنا لیا۔ سپریم کورٹ نے شہری آبادیوں میں پٹواری کلچر ختم کردیا لیکن پٹواریوں نے سرکاری ریکارڈ پرائیویٹ منشیوں کو دے کر اپنے ’’دھندے‘‘ کے لیے انھیں فرنٹ مین بنا لیا، پرائیویٹ منشی ریکارڈ میں ردوبدل کیلئے لینڈ مافیا سے ڈیل کرتے ہیں، پٹواری اینٹی کرپشن سے بچنے کیلئے سامنے نہیں آتے،تینوں کے گٹھ …

مزیر پڑھیں

PIA کا خسارہ 414 ارب تک پہنچ گیا

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن میں بتایاگیاکہ پی آئی اے کاخسارہ 414ارب تک پہنچ گیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرا رشد ملک نے بتایاپی آئی اے میں تھوک کے حساب سے بھرتیاں کی گئیں،جعلی ڈگریوں کی تحقیقات 2006 ء میں شروع ہوئی،15برس گزرنے کے باوجودتصدیق نہیں ہو سکی،ملاز مین نے اس میں بھی جعل سازی کی۔ دوسری جانب مشاہداللہ نے کہاجعلی ڈگری پرپائلٹس کو لائسنس دینے والوں کیخلاف کارروائی …

مزیر پڑھیں

کراچی کی بندرگاہ پر ایل این جی کے دو جہاز لنگر انداز، گیس قلت ختم ہونے کا امکان

 اسلام آباد: ایل این جی کے دو جہاز کراچی میں لنگر انداز ہوگئے ہیں جس کے بعد اب گیس قلت ختم ہونے کا امکان ہے۔ نیوز کے مطابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے ملک میں گیس قلت کے ختم ہونے کا عندیہ دے دیا ہے اور بتایا ہے کہ ایک مرتبہ پھر دو ایل این جی کے جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوئے ہیں جس پر پورٹ …

مزیر پڑھیں

عام آدمی کیلیے اپنی چھت کا حصول مشکل ہو گیا

کراچی: ایف بی آر کی جانب سے جائیداد کی ایف بی آر ویلیومیں حالیہ اضافے کے بعد عام آدمی کے لیے اپنی چھت کاحصول مشکل جبکہ نئی صنعت کے قیام کی لاگت دگنی ہوگئی ہے۔ نئی ایف بی آر ویلیوایشن کے نتیجے میں گھروں اورکراچی کے 3انڈسٹریل زونزمیں نئی صنعتوں کی لاگت میں 100فیصد اضافے کے باعث قانونی ملکیت (سیلزڈیڈ) کے بجائے پاور آف اٹارنی پر رجسٹری کا رجحان بڑھنے کے …

مزیر پڑھیں

بینظیر یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام مطلوبہ نتائج نہ دے سکا

کراچی: حکومت سندھ کے متعلقہ افسران کی نااہلی اور مالی و انتظامی بے ضابطگیوں کے باعث بیروزگار نوجوانوں کو ٹیکنیکل اور ووکیشنل تربیت فراہم کرنے کے لیے شروع کردہ منصوبہ بینظیر بھٹو شہید یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود مطلوبہ نتائج نہ دے سکا۔ محکمہ اینٹی کرپشن سندھ نے بینظیر بھٹو شہید یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام میں کرپشن کی شکایات پر تحقیقات شروع کردی ہے، انکوائری افسر اعجاز علی …

مزیر پڑھیں

اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس کی 6 حدیں گر گئیں

کراچی: آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے مذاکرات،شرح سود میں اضافے، ڈی ویلیوایشن کے خطرات اور موڈیز کی جانب سے پاکستان کے بینکنگ سسٹم کا آؤٹ لک منفی کیے جانے کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو بھی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی برقرار رہی جس سے انڈیکس کی 6 حدیں بیک وقت گر گئیں۔ پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے سبب 78 فیصد حصص کی …

مزیر پڑھیں

گوادر فری زون کیلیے ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں چھوٹ دیئے جانے کا امکان

اسلام آباد: گوادر فری زون کیلیے ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں چھوٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کو مکمل آپریشنل بنانے اور نیشنل ہائی ویز نیٹ ورک سے ملانے کے منصوبے ایسٹ بے وے کی تعمیر کیلیے عارضی بنیادوں پر ڈیوٹی فری مشینری اورکشتیاں منگوانے کی اجازت دینے سمیت گوادر پورٹ اور گوادر فری زون کیلیے ڈیوٹی و ٹیکسوں میں چھوٹ …

مزیر پڑھیں

مہنگائی نے 5 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، شرح 13.5 فیصد سے بڑھ گئی

کراچی: مہنگائی میں اضافے کی شرح5 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق فروری کے پہلے ہفتے کے دوران مارکیٹ میں ٹماٹر، آلو، پیاز، چینی، گوشت، دال چنا اور گندم سمیت 12 اشیا کی قیمت میں 25.5 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ واضح رہے کہ مڈل کلاس کے لیے مہنگائی کی اوسط شرح 13.5 فیصد سے بھی زیادہ ہوگئی جب کہ گزشتہ سال …

مزیر پڑھیں