سونا فی تولہ 87400 روپے کا ہوگیا

کراچی: صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 87400روپے اور فی10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر74931روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی سطح فی اونس سونے کی قیمت15ڈالرکی کمی سے1592ڈالرکی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اورفی 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600روپے515روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 87400روپے اور فی10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر74931روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 10روپے کی کمی سے1090روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت8روپے50پیسے کی کمی سے 934 روپے50پیسے روپے ہوگئی ہے۔

[ad_1]
[ad_2]

Facebook Comments

یہ بھی دیکھیں

روپے کے مقابلے میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

 کراچی: آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کے بعد روپے کی بے قدری کا سلسلہ …