کے الیکٹرک کی فروخت؛ واجبات کلیئرنس کے لیے آج اجلاس طلب

 اسلام آباد: کے الیکٹرک کے حصص کی چائنیز کمپنی کو فروخت کے حوالے سے واجبات کی کلیئرنس کیلیے آج اجلاس طلب کرلیا گیا۔

 

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود نے کے الیکٹرک کے 66.4 فیصد حصص کی چائنیز کمپنی کو فروخت کے حوالے سے واجبات کی کلیئرنس و قانونی پیچیدگیوں کو دور کرنے کیلیے آج اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں وزارت خزانہ، پاور ڈویژن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، آڈیٹر جنرل آف پاکستان اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہونگے۔ اجلاس میں کے الیکٹرک میں 66.4 فیصد حصص رکھنے والے سرمایہ کاروں اورچین کی کمپنی شنگھائی الیکٹرک پاور کے درمیان ہونیوالے سیل پرچیز ایگریمنٹ سمیت الیکٹرک کی فروخت کی راہ میں حائل قانونی و انتظامی رکاوٹوں کا جائزہ لیا جائیگا ۔


Facebook Comments

یہ بھی دیکھیں

پی ٹی اے نے موبائل فون کی تصدیق کے لیے ڈیڈلائن منسوخ کردی

 اسلام آباد: موبائل فون کی تصدیق کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) …