سونا 1700 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا

کراچی / لاہور: ڈالر کی قیمت بڑھنے سے سونا بھی 1700روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا۔

ڈالر کی بلند اڑان کا براہ راست اثر صرافہ بازار میں بھی دیکھنے میں آیا اور ایک ساتھ 1700روپے اضافے کے بعد سونا پانچ سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت باسٹھ ہزار روپے ہو گئی  ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت  1454 روپے اضافے کے بعد 53 ہزار 155 روپے ہوگئی ہے۔ سونے کی عالمی قیمت میں 7 ڈالر کی کمی بھی ملکی قیمت کو بڑھانے سے نہ روک سکی۔

 


Facebook Comments

یہ بھی دیکھیں

منافع بخش منصوبوں پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں دیں گے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں منافع بخش کاروباری منصوبوں …