کاروبار

کسٹمز گوادر کی کارروائی، ایک کروڑ مالیت کی ممنوعہ اشیا ضبط

کراچی: پاکستان کسٹمز گوادر کلکٹریٹ نے ہفتے کی شام ایک کارروائی کے دوران 7ٹن ممنوعہ چھالیہ اور 4لاکھ انڈین گٹکے کے پاوچز کی کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔ ڈپٹی کلکٹرکسٹمز گوادر احسن شاہ نے کو بتایا کہ مزکورہ ممنوعہ اشیا جن میں 7ٹن ممنوعہ چھالیہ اور 4لاکھ انڈین گٹکے کے پاوچز شامل ہیں، بھیڑ کی کھالوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھیں۔ انھوں نے بتایا کہ پکڑی جانے والی ممنوعہ اشیا کی مالیت1کروڑ10 لاکھ روپے ہے۔ ان ممنوعہ اشیاکوکوئٹہ سے کراچی ایک مزدا ٹرک کے ذریعے اسمگل کی جارہی تھیں۔ احسن شاہ نے بتایا کہ چھالیہ …

مزیر پڑھیں

سونے کی قیمت میں فی تولہ 150 روپے اضافہ

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کوفی تولہ اور 10 گرام سونے قیمتیں مزید بڑھ کر تاریخ کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گئیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1239ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کوفی تولہ اور 10 گرام سونے قیمتیں مزید بڑھ کر تاریخ کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گئیں۔ فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150روپے اور128 روپے کا اضافہ ہوگیا جسکے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر66350روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ …

مزیر پڑھیں

کراچی نے بین القوامی بلڈ ایشیا نمائش کا افتتاح کردیا

کراچی: ایکسپو سینٹر کراچی میں 3 روزہ 14 ویں بین القوامی بلڈ ایشیا نمائش کا آغاز ہوگیا۔ ایکسپو سینٹر کراچی میں نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کے احکام پر من وعن عمل درآمد کررہے ہیں، تجاوزات نہیں ہونی چاہیے، فٹ پاتھ پر کام نہیں کیا جاتا۔ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی میں سیف سٹی کا تصور اجاگر ہو۔ میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو صحت مند اور اچھا ماحول دینا چاہتے ہیں۔ عوام کے ساتھ مل کر ہم کراچی کو خوبصورت بنائیں گے تاکہ سیاح یہاں آکر خوشی …

مزیر پڑھیں

محتاط خریداری کے باوجود روئی کی قیمتوں میں استحکام

کراچی: مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے ٹیکسٹائل و اسپننگ ملوں کی محتاط خریداری سرگرمیوں کے باوجودروئی کی قیمتوں استحکام رہاتاہم کاروباری حجم بھی نسبتا کم رہا۔ صوبہ سندھ و پنجاب میں فی من روئی کی قیمت8000 تا 9100 روپے جبکہ فی40کلوگرام پھٹی کی قیمت3000 تا 4000 روپے رہی۔ بلوچستان میں فی من روئی کی قیمت8300 تا 8400 روپے جبکہ فی40کلوگرام پھٹی کی قیمت3600 تا 3900 روپے رہی۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے فی من روئی کی اسپاٹ قیمت 8800 روپے پر مستحکم رکھا۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چئیرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ کپاس کی پیداوار …

مزیر پڑھیں

خبردار! آپ کو جرمانہ ہو سکتا ہے

مہذب معاشرے وجود میں آنے کے بعد انسان نے شہری زندگی کو محفوظ و مامون رکھنے کے لیے قوانین کا اجراء کیا تاکہ نظم و نقص کو برقرار رکھا جاسکے اور کوئی بھی کسی دوسرے کا حق غصب کرنے اور اس کو قوت و اختیار کے زور پر ایذاء پہنچانے سے گریز کرے اور کوئی اگر پھر بھی باز نہ آئے تو اس کو قانون کے شکنجے میں لاکر سماجی انصاف کی راہ ہموار کی جائے تاکہ امن و سکون میسر رہے، لیکن جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ہماری یہ دنیا عجیب و غریب واقعات اور جگہوں سے …

مزیر پڑھیں

سگریٹ کی پیداوار اور فروخت کی نگرانی کا نظام نصب کرنے کیلیے نیلامی پھر موخر

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے سگریٹ کی پیداوار و سُپلائی مانیٹر کرنے کیلیے 9 سال سے زیر التوا الیکٹرانیلی مانیٹرنگ کیلیے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تنصیب کیلیے شروع ہونیوالانیلامی کا عمل پھر سے فوری طور پر منسوخ کردیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے سینئر افسر نے گذشتہ روز (ہفتہ)،، ،، کو بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے تقریباً 9سال قبل سگریٹ، مشروبات اورسیمنٹ سمیت 5 شعبوں کی پیداواروسُپلائی کی الیکٹرانیلی مانیٹرنگ و ٹریکنگ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم طویل تاخیر کے بعد پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر پہلے …

مزیر پڑھیں

امریکی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کم کردی

 واشنگٹن:  امریکی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی کرنسی ریٹنگ کم کر دی۔ ریٹنگ ایجنسی فچ کے مطابق پاکستان کو بیرونی قرضوں کی بھاری ادائیگیاں کرنی ہیں، ادائیگیوں کی فنانسنگ کی صورتحال سے خدشات بڑھے جس نے بیرونی کرنسی میں تمسکات کے اجرا پر دیوالیہ خدشات بڑھائے اور ریٹنگ کم ہوئی۔ پاکستان کے مالیاتی مسائل، پبلک اداروں کے نقصانات، اندرونی حالات اور جیوپولیٹیکل صورتحال خدشات بڑھا رہی ہے۔ فچ نے اندازے لگائے ہیں کہ اگلی دہائی میں سی پیک منصوبوں ادائیگیوں کے سبب قرضوں کی ضرورت رہے گی۔

مزیر پڑھیں

ایل پی جی مہنگے داموں فروخت، اوگرا نے نوٹس لے لیا

 اسلام آباد:  ملک بھرمیں ایل پی جی کی من مانی قیمتیں وصول کرنے پر آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے معاملے کا نوٹس لیکر خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر فیلڈ میں چھاپے مارنے شروع کر دیئے جب کہ زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیدیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں سردی کی لہر سے گھریلو گیس صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے جبکہ دوسری جانب ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ماہ دسمبرکیلیے ایل پی جی سلنڈر پر55 روپے …

مزیر پڑھیں

ایک ہزار یوٹیلٹی اسٹورز کو جدید بنانے کا فیصلہ

 اسلام آباد: ملک میں ایک ہزاراسٹورز کو جدید آؤٹ لک کے ساتھ مربوط بناکران پرتمام ضروری اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرکا اجلاس چیئرمین ذوالقرنین علی خان کی زیرصدارت ہوا، چیئرمین نے ادارے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ادارہ جلد ہی ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا، جس کے لیے وہ وزارت صنعت و پیداوار اور وزیر اعظم سیکریٹریٹ سے الگ الگ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ یوٹیلٹی اسٹورزکا پوریشن نے ملک میں ایک ہزاراسٹورز کو جدید آؤٹ لک کے ساتھ مربوط بناکران پرتمام ضروری اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کا …

مزیر پڑھیں

سونا بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، عالمی مارکیٹ میں مندی

 کراچی: فی تولہ اور10 گرام سونے قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4 ڈالرکی کمی سے 1239 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کوفی تولہ اور10 گرام سونے قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہو گیا جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے …

مزیر پڑھیں